مہاراشٹر کے سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی اور ایم ایل اے رئیس شیخ نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، کانگریس کے ریاستی صدر بالاصاحب تھوراٹ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کومکتوبات ارسال کیے ہیں۔
انہوں نے اپنی درخواست میں اقلیتی طبقے کی بدحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وقف بورڈ، مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کو ازسر نو شروع کرنے اور اس کی سرگرمیاں بحال کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
اکثر، اقلیتی برادری کی تنظیموں کی اسکیمیں لوگوں تک نہیں پہنچتی ہے، جس کے لئے اس پر سخت اقدامات اٹھانے کا مشورہ دیا ہے اورمطالبہ کیا کہ ریسرچ، ایم فل، پی ایچ ڈی مطالعے میں مدد کے لئے ، جیسے مراٹھا معاشرے کے لئے مراٹھی او او بی سی معاشرے کے لیے بارٹی اور ایس سی طبقے کے جیوتی با پھولے امدادی اسکیم ہے۔ اسی طرح ، اقلیتوں کے لیے تحقیق، ایم فل، پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے منصوبہ شروع کرے۔