ETV Bharat / state

’روس نے خود انحصاری کا سبق سکھایا‘

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم صرف پاپڑ بیلتے رہ گئے۔ روس نے کورونا ’ویکسن‘ تیار کرلی اور اب اسے بازار میں لے کر آرہا ہے۔ روس نے عالمی ادارہ صحت کو بھی خاطر میں نہیں لایا، اسے کہتے ہیں سپر پاور ملک!‘

"Russia Gave First Lesson Of Aatmanirbhar": Sanjay Raut's Swipe At Centre
’روس نے خودانحصاری کا سبق سکھایا‘ سنجے راوت کا مودی حکومت پر طنزیہ
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 10:29 PM IST

شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’روس نے خود انحصاری کا پہلا سبق سکھایا ہے اور ہم خود انحصاری کے موضوع پر صرف بیان بازیوں میں ہی مصروف اور اپنی دنیا میں مگن ہیں‘۔

سنجے راؤت نے شیو سینا کے ترجمان اخبار ’سامنا‘ میں اپنے کالم "روک ٹوک" میں لکھا کہ ’روس نے علٰی الاعلان کہہ دیا، قومی بحران کے وقت ہم اپنے فیصلے خود کریں گے، دنیا کو ہمارے معاملے میں دخل دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے سیاستداں روس کی مثال پر عمل نہیں کرتے، وہ آج بھی امریکہ کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں‘۔ روسی ویکسن کو غیرقانونی قرار دینے کی عالمی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن روسی صدر پوتین نے پہلے اپنی بیٹی کو ویکسن کا ٹیکہ لگوایا تاکہ ملک کے عوام میں اعتماد کو بحال کیا جاسکے جبکہ خودانحصاری کا یہ پہلا سبق تھا۔

سنجے راوت نے لکھا کہ ’دہلی میں قیام کے دوران روسی ویکسن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک سرکاری عہدیدار نے شرارتی تبصرہ کیا کہ اگر یہ ویکسن امریکہ میں بنائی گئی ہوتی تو ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھے جاتے‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے جن وزراء کو کورنا ہوا ہے انہوں نے یہ ویکسن روس سے منگوائی ہوگی لیکن ملک کے لاکھوں غریبوں کا کیا ہوگا۔ انہوں کہا کہ دہلی کی حالت انتہائی خراب ہے اور لوگ خوفزہ ہیں۔

دہلی میں بہت سے مرکزی وزراء اور اعلی عہدیدار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کیا وزیر اعظم مودی بھی کورنٹائن ہوجائیں گے؟ سوال کرتے ہوئ سنجے راؤت نے لکھا کہ ’ایودھیا میں رام جنم بھومی ٹرسٹ کے صدر نیریتیا گوپال داس کورونا سے متاژر پائے گئے ہیں۔ 85 سالہ مہنت نیریتیا گوپال داس 5 اگست کو ایودھیا میں بھومی پوجن کی تقریب میں اسٹیج پر موجود تھے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.