ETV Bharat / state

Maharashtra Assembly Monsoon Session: مانسون اجلاس کے پانچویں دن حکمراں اور اپوزیشن آمنے سامنے

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 9:58 PM IST

مہاراشٹر کےمانسون اجلاس کے پانچویں دن حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے اراکین ایک دوسرے خلاف نعرے بازی كرتے ہوئے ہاتھاپائی پراترآئے۔ اس سے اسمبلی كے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی۔ اسمبلی اجلاس کے شروع ہونے سے پہلے ہی اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر اپوزیشن کے اراکین حکمراں جماعت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے، اسی دوران این سی پی ایم ایل سی امول مٹکری اور باغی شیوسینا کے رکن اسمبلی مہیش شندے کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

maharashtra assembly session
maharashtra assembly session

ممبئی:۔ممبئی میں ہونے والے مہاراشٹر کےمانسون اجلاس کےپانچویں دن حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے اراکین ایک دوسرے خلاف نعرے بازی،ہاتھاپائی سے بھگدڑ مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس کے شروع ہونے سے پہلے ہی اسمبلی کے سیڑھیوں پر بیٹھ کر اپوزیشن کے اراکین حکمراں جماعت کےخلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔اسی دوران این سی پی كے ایم ایل سی امول مٹکری اور باغی شیوسینا کے رکن اسمبلی مہیش شندے کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی ۔

اپوزیشن ایکناتھ شندے سینااور برسراقتدار بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے سخت نعرے بازی کر رہے تھے۔دونوں جانب سے بیک وقت نعرے بازی اور احتجاج کے دوران صورتحال کوبے قابوہوتے دیکھ کرسیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں فریقین کو سمجھا بجھا کرالگ کرنے کی کوششیں کیں۔اجلاس شروع ہونے سے پہلے جب اراکین اسمبلی ودھان بھون کی جانب آرہے تھےتب ہی اپوزیشن نے حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے’’دھوکے باز آگئے‘‘،’’ غدار آگئے‘‘، ’’50؍کھوکے، سب اوکے‘‘ جیسے نعرے بلند کرنے لگے۔

جواب میں شندے سینا کے اراکین اسمبلی نے ترکی بہ ترکی جواب دیا۔اپوزیشن کے اراکین اور حکمراں جماعت میں ہونے والی لفظی جھڑپ اس کےقدر شدت اختیار کر گئی کہ کچھ وقت کے لئے بھگدڑ مچ گئی۔حزب اختلاف کے لیڈر اجیت دادا پوار نے این سی پی، شیوسینا اور کانگریس کے اراکین کوسمجھابجھا کر انہیں ایوان میں جانے کے لئے اپیل کرتے ہوئے تمام لوگوں کو پر امن رہنے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں:Bilkis Bano Case: بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

راشٹروادی کانگریس کے سینئر لیڈر جینت پاٹل کو آج ایوان کی سیڑھیوں پر گاجر کا ہار پہن کر بیٹھ گئے ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو بروقت معاوضہ دیا جائے اور مہنگائی کو قابو میں کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔شندے گروپ کے بھرت گوگاوالے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوگ روز سیڑھیوں پربیٹھ کر ہمارے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں اس لئے ہم نے آج ان کے خلاف نعرے بازی کیں۔یہ تو صرف ٹریلر ہے، ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ اپوزیشن ہمیںدھمکانے کی کوشش نہ کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.