عفان نے آنکھیں بند کیں اور ریوبِک کیوب کو اپنے ہاتھوں میں لیا اور بنا دیکھے عفان نے اپنے فن کا مظاہرہ شروع کر دیا۔ ہماری فرمائش پر عفان نے ہمارے ادارے ای ٹی وی بھارت کا نام اسی روبک کیوب کے ذریعہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر بنا دیکھے لکھ دیا۔
صرف یہی نہیں عفان انگلش زبان کے علاوہ اردو اور ہندی میں بھی اسی طرح مہارت رکھتے ہیں۔
یہی نہیں اس گیم کو اگر انہیں بگاڑ کر دے دیا جائے اسے ترتیب دینے میں محض ایک منٹ سے بھی کم وقت ان کے لیے درکار ہے۔ چلیے اس مہارت کو بھی دیکھتے ہیں۔
عفان کی انہی خوبیوں اور مہارت کو دیکھتے ہوئے مختلف مقامات پر اُنہیں بطور ماہر مدعو کرتے ہیں اس کم عمری میں عفان نہ صرف اس گیم میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ ایک کامیاب اسپیکر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُنہیں ملک کے مختلف ریاستوں میں ان کے اس گیم کو اور ان کے خطاب کو سننے کے لیے لوگ انتظار کرتے ہیں۔
عفان کے والد ہمیشہ عفان کے اس مشغلے کے لیے مشعل راہ رہے۔ وہ ایک والد کے ساتھ ساتھ بہتر کوچ کی بھی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت ہی قلیل وقت میں اس گیم میں عفان نے اپنے والد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس مشغلے کا شوق عفان کو اس وقت ہوا جب انہیں موبائل کی لت لگ گئی۔ گھر والوں نے ہر ممکن کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ عفان کے والد نے انہیں اس مشغلے کی طرف راغب کیا اور آج وہ جو بھی ہیں آپ کے سامنے ہے۔
اب عفان کی اگلے خواہش ہے کہ وہ اپنی ان خوبیوں اور مہارت سے گنیز بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا کر اپنا اوراہل خانہ کا نام روشن کرے۔