ETV Bharat / state

Mohan Bhagwat On Gyanvapi Mosque: آر ایس ایس مندر کو لے کر کوئی تحریک نہیں چلائے گی، موہن بھاگوت

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں سنگھ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آر ایس ایس مندروں کو لے کر کوئی تحریک نہیں چلانے والی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ آر ایس ایس رام مندر تحریک میں حصہ لیا تھا۔ Statement of Mohan Bhagat on Gyan Vapi Mosque۔

Mohan Bhagwat On Gyanvapi Mosque
Mohan Bhagwat On Gyanvapi Mosque
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 10:42 PM IST

ناگپور: ملک میں اس وقت ایک خاص جماعت مسجدوں کو مندر بتا کر حالات کشدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ روزانہ ملک کے گوشے سے ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں کہ فلاں جگہ شدت پسند جماعتوں نے مسجد کے سامنے پہنچ کر ہنگامہ کیا۔ اترپردیش کے بنارس میں موجود گیان واپی مسجد کا معاملہ ان دنوں کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس معاملے پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں سنگھ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آر ایس ایس مندروں کو لے کر کوئی تحریک نہیں چلانے والی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنی تقریر کے دوران رام مندر تحریک کا بھی ذکر کیا RSS chief Mohan Bhagwat on Gyanvapi mosque row۔

سنگھ سربراہ موہن بھاگوت نے گیانواپی تنازعہ پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے رام مندر تحریک میں ضرور حصہ لیا تھا۔ اس سے کوئی انکار نہیں کر رہا۔ سنگھ نے اپنے اصول کے خلاف جا کر اس تحریک میں حصہ لیا۔ لیکن اب سنگھ مستقبل میں کسی مندر تحریک میں شامل نہیں ہونے والا ہے۔

انہوں اپنی تقریر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کو کوئی نہیں بدل سکتا۔ گیانواپی کا مسئلہ ہے، اسے ہندو مسلم سے جوڑنا غلط ہے۔ مسلمان حملہ آور باہر سے آئے تھے۔ اس بات انہوں نے زور دیا کہ اب ملک میں کسی برادری کے درمیان لڑائی نہیں ہونی چاہیے۔ ہندوستان کو عالمی طاقت (وشو گورو) بننا چاہئے اور پوری دنیا کو امن کا سبق پڑھانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.