ETV Bharat / state

آر ایس ایس تنظیموں کا رابطہ اجلاس جمعہ سے - کورونا وبا

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور اس کی ماتحت تنظیموں کے مابین رابطہ کے لیے تنظیمی وزراء کی دو دن کی غیر رسمی میٹنگ جمعہ کو ناگپور میں شروع ہوگی۔

آر ایس ایس تنظیموں کا رابطہ اجلاس
آر ایس ایس تنظیموں کا رابطہ اجلاس
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 7:57 PM IST

آر ایس ایس کی میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی حصہ لیں گے۔

آر ایس ایس تنظیموں کا رابطہ اجلاس
آر ایس ایس تنظیموں کا رابطہ اجلاس

سنگھ کے کل ہند پرچار پرمکھ سنیل آمبیکر نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی اس میٹنگ کا اہتمام چھوٹے پیمانے پر کیا جارہا ہے۔

سنیل آمبیکر نے کہا کہ ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی چھوٹی عمومی غیر رسمی رابطہ میٹنگ تین اور چار ستمبر 2021کو ہورہی ہے۔ ویسے ہر سال ستمبر میں ایک وسیع اجلاس ہوتا ہے لیکن کورونا کی صورتحال میں پچھلی بار چھوٹی میٹنگ ہوئی تھی اور اس سال بھی چھوٹی میٹنگ ہی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا کے بعد صورتحال معمول پر آنے پر غالباً اگلے برس کے شروع میں وسیع اجلاس ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کچھ کل ہند سطح کے عہدیداران اور کچھ مختلف تنظیموں جیسے وشو ہندو پریشد، ودیارتھی پریشد، بھارتیہ مزدور سنگھ، ودیا بھارتی وغیرہ کے کل ہند کے تنظیمی وزرا موجود رہیں گے۔

سنگھ کے ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی پارٹی تنظیمی کاموں کا حساب کتاب لے کر میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.