کلیان ریلوے اسٹیشن پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، ریلوے اسٹیشن پر موجود ایک آر پی ایف جوان نے پلیٹ فارم پر چلتی ٹرین کی زد میں آنے والی ایک خاتون کی جان بچائی۔
آر پی ایف جوان کا نام وجے سولنکی ہے، خاتون کی جان بچانے والے آر پی ایف جوان کا نام وجے سولنکی ہے، جب کہ خاتون، سونی لوکیش گووندا (35) رامواڑی کلیان ویسٹ کی رہنے والی ہے۔
سونی اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ کلیان سے بنگلور کے لیے جارہے تھے، تبھی ٹرین میں چڑھتے وقت سونی کا توازن بگڑا وہ دونوں کوچ کے درمیان میں گرنے والی ہی تھی کہ آر پی ایف جوان نے ان کو بچالیا۔