ETV Bharat / state

Roti Business In Malegaon: مالیگاؤں میں روٹیوں کا بڑھتا کاروبار خواتین کو خودکفیل بنانے کا بہترین ذریعہ

author img

By

Published : May 17, 2022, 2:27 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے سنگمیشور علاقے میں واقع روٹی گودام میں صبح سے شام تک خواتین روٹیاں تیار کرتی نظر آتی ہے. یہاں مختلف قسم کی روٹیاں تیار کی جاتی ہے. اور روزانہ تقریباً دس ہزار سے زائد روٹیاں بنائی جاتی ہے جس کی قیمت 2 روپے سے تین روپے تک ہوتی ہے. Roti Business In Malegaon Is Best Way To Make Women Self-Sufficient

مالیگاؤں میں روٹیوں کا بڑھتا کاروبار خواتین کو خودکفیل بنانے کا بہترین ذریعہ

روٹی، کپڑا اور مکان ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے سنگمیشور علاقے میں واقع روٹی گودام میں صبح سے شام تک خواتین روٹیاں تیار کرتی نظر آتی ہیں۔ علاقہ کی گلیوں سے گزرتے لوگوں کو روٹیوں کی خوشبو متوجہ کرتی ہے۔ یہاں روزانہ آرڈر کے مطابق تقریباً 10 ہزار سے زائد روٹیاں تیار کی جاتی ہیں جو شہر کی متعدد ہوٹلوں، ریسٹورنٹز کے علاوہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں استعمال کی جاتی ہے۔

دراصل مالیگاؤں کے سنگمیشور علاقے سے تعلق رکھنے والے 45 برس کے ذاکر احمد گزشتہ 16 سالوں سے روٹیوں کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ روٹیوں کی تیاری کا جائزہ لینے پہنچے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران ذاکر احمد نے بتایا کہ وہ پہلے میز کا کاروبار کیا کرتے تھے جبکہ آگرہ روڈ اقبال ہوٹل سے روٹی فروخت کرنے کا آغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے شہر کے زیادہ تر ہوٹلوں میں ان کی روٹیاں استعمال کی جانے لگی۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں مختلف قسم کی روٹیاں تیار کی جاتی ہے۔ روزانہ تقریباً دس ہزار سے زائد روٹیاں بنائی جاتی ہے جس کی قیمت 2 روپے سے تین روپے تک ہوتی ہے اور یہ روٹیاں 20 سے 22 خواتین مل کر صبح اور شام کی شفٹ میں تیار کرکے انہیں سو کی تعداد میں پیک کیا جاتا ہے، جس کے بعد یہ روٹیاں ہوٹل ریسٹورنٹ کے علاوہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر آرڈر کے مطابق پہنچائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Job Fair Held in Aurangabad: اورنگ آباد جاب میلے میں 1500 سے زیادہ امیدواروں کا سلیکشن

واضح رہے کہ روٹی بنانے کا یہ کاروبار خواتین کیلئے کافی کارآمد ثابت ہورہا ہے۔ تاہم خواتین ہر ہفتے تنخواہ کی صورت میں ایک خطیر خواہ رقم حاصل کرتی ہیں جوکہ قابلِ ستائش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.