رمضان المبارک اور کھجور کا چولی دامن کا ساتھ ہے کھجور کے بغیر افطاری کا تصور نہیں کیا جاتا ہے۔
رمضان میں کھجور اب عام آدمی کی دسترس سے دور ہوتا جا رہا ہے کیونکہ کھجور پر اب 12 فیصد جی ایس ٹی نافذ ہونے سے کھجور کے دام اچانک بڑھ گئے ہیں۔
روزے داروں کا کہنا ہے کہ جو کھجور 50 روپے فی کلو ملا کرتی تھی اب اس کے دام بڑھ چکے ہیں ۔
کھجور بیرونی ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے ضلع اورنگ آباد میں ایران، عراق، لیبیا اور سعودی عرب سے کھجور برآمد کیا جاتا ہے۔