ETV Bharat / state

Maulana Abdul Ahad Azhari passes Awayمعروف عالم دین حضرت مولانا قاضی عبدالاحد ازہری کو سپرد خاک کردیا گیا

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 7:49 PM IST

مولانا قاضی عبدالاحد ازہری کا تقریبا 86 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ بعد نماز ظہر بڑا قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔

مولانا قاضی عبدالاحد ازہری کو سپرد خاک کردیا گیا

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں چونا بھٹی کی معروف شخصیت و عالم دین حضرت مولانا قاضی عبدالاحد ازہری کا تقریبا 86 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ بعد نماز ظہر بڑا قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ مولانا کے فرزند مفتی راشد احمد ندوی (امام و خطیب مسجد عمرفاروق بھینڈی بازار ممبئی) کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے تعریتی کلمات کہے اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے دعا فرمائی۔ جبکہ مولانا کے جنازے میں شہر و بیرون شہروں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس دوران مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مولانا کی پیدائش 1941 میں مالیگاؤں کے ایک علمی گھرانے میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام ماسٹر عبد العزیز ایاز تھا۔ انہوں نے مولانا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے معہد ملت میں 12 سال تک بُخاری شریف کا درس دیا اور 40 سال مسلسل مسلم شریف اور تقریبا 40 سال تک قرآنِ مجید کا درس دیا۔ مولانا کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ پورے مہاراشٹر میں انہوں نے درس نظامی کی ساری کتابوں کو پڑھا تھا۔

مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے مزید کہا کہ حضرت قاضی صاحب کے وصال پر نہ صرف ملی برادری بلکہ شہر مالیگاؤں سمیت پورے ملک کی علمی و دینی فضا سوگوار ہے۔ اس لئے کہ یہ کسی ایک شخصیت کا وصال نہیں ہے بلکہ مادر علمی معہد ملت کے سرپرست اعلی، دارالقضاء مالیگاؤں کے قاضی شریعت، آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے رکن تاسیسی، آل انڈیا فقہ اکیڈمی کے نائب صدر ، ہزاروں ملی فضلاء کے استاذ اور اہلیان شہر مالیگاؤں کے بزرگ کا وصال ہے۔ انہوں نے شہریان سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا قاضی عبدالاحد ازہری صاحب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مزید پڑھیں:Maulana Abdul Ahad Azhari passes Away معروف عالم دین حضرت مولانا قاضی عبدالاحد ازہری کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.