ETV Bharat / state

ریمڈیسیویر انجیکشن چوری، 3 گرفتار - urdu news

شہر کے ایک نجی ہسپتال حمیدیہ میں گذشتہ کئی دنوں سے ریمڈیسیویر انجکشن کی تلاش جاری تھی۔ تفتیش کا دائرہ بڑھا تو پتہ چلا کہ اندور کے پرائیویٹ ہسپتال سے بھی 139 انجکشن غائب ہیں۔

ریمڈیسیویر انجیکشن چوری، 3 گرفتار
ریمڈیسیویر انجیکشن چوری، 3 گرفتار
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 9:46 AM IST

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے منگل کی دیر شب دواخانہ کے کارندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گروہ میں شامل چار دیگر مشتبہ کارکنان کی تلاش جاری ہے۔

توکو گنج تھانہ انچارج کملیش شرما کے مطابق اچل پورہ ضلع واقع بھنڈ کے رہنے والے انوپ کی شکایت پر ہسپتال کے فارمیسی کارکنان بھوپیندر شیلی وال کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ درخواست گزار انوپ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ہسپتال کے شعبہ ادویات میں ملازمت کرتے تھے۔

انہوں نے ساتھیوں کے ساتھ 139 ریمڈیسیویر انجیکشن چوری کر کے فروخت کر دیا۔ چوری کئے گئے انجیکشن کی قیمت تقریباً 1لاکھ 76ہزار 582روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ کو انجام دینے میں بھوپیندر کے ساتھ چار دیگر ساتھی بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ مشتبہ بھی فارمیسی شعبہ میں ہی ملازمت کرتے ہیں۔ پولیس وہاں سے ریکارڈ، فوٹیج اور ڈیوٹی چارج طلب کر کے تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.