ETV Bharat / state

SP Leader Abu Asim Azmi: مذہبی جلوسوں کو سڑکوں سے گزرنے کی اجازت نہ دی جائے، ابو عاصم اعظمی - رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کا بیان

رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک ایسا قانون بنانے کی ضرورت ہے جس کے تحت تمام مذاہب کی ریلیوں کو سڑکوں سے گزرنے کی اجازت نہ دی جائے، تبھی ہمارا ملک خوشحال رہے گا، کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک ان ریلیوں پر پابندی عائد کرنا وقت کا تقاضہ ہے، کیونکہ ملک کے حالات ناگفتہ بہ ہیں، ملک کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھانا ضروری ہے۔ Religious Processions Should be Banned so that the Country is Safe from Riots

ابو عاصم اعظمی
ابو عاصم اعظمی
author img

By

Published : Apr 18, 2022, 9:40 AM IST

ممبئی، مہاراشٹر: ممبئی اور دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں رام نومی اور ہنومان جینتی کے مواقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران پیش آئے پُر تشدد واقعات کے بعد مہاراشٹر سے سماجوادی پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مذہبی ریلیوں پر پابندی عائد کی جائے اور انہیں بڑی سڑکوں سے گزرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ کیونکہ سڑکوں پر نکلنے والی ان مذہبی ریلیز کی وجہ سے ہی مذہبی منافرت اور تشدد پھوٹ پڑتا ہے اور ملک کی سالمیت اور املاک کو نقصان پہنچتا ہے، ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں مسجدوں کے سامنے شرپسندوں نے مذہبی نعرہ لگا کر مسلمانوں کو تشدد کے لئے آمادہ کیا ہے۔ Religious Processions Should be Banned so that the Country is Safe from Riots

ابو عاصم اعظمی

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ایسا قانون بنانے کی ضرورت ہے جس کے تحت تمام مذاہب کی ریلیوں کو سڑکوں سے گزرنے کی اجازت نہ دی جائے، تبھی ہمارا ملک خوشحال رہے گا، کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک ان ریلیوں پر پابندی عائد کرنا وقت کا تقاضہ ہے، کیونکہ ملک کے حالات ناگفتہ بہ ہیں، ملک کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلیوں کے ساتھ مذہبی اشخاص قومی رہنماؤں سے متعلق نامناسب جملہ کہنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، کیونکہ گاندھی، امبیڈکر اور مذہبی رہنماؤں کی توہین پر متعدد دفعہ فساد بپا ہوچکے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عوامی اتحاد قائم رہے یہی ہمارا مقصد ہے، لیکن آج حالات مختلف ہیں، ہر طرف نفرت کا بازار گرم ہے، اسی لئے مذہبی ریلیوں پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے، تاکہ ملک فسادات اور دیگر پُر تشدد واقعات سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر مسلسل امن کے لیے خطرہ ثابت ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.