ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں عبادت گاہوں کو آج سے کھول دیا گیا

ڈیڑھ برس کے بعد مہاراشٹر کی عبادت گاہوں کو عوام کے لیے پھر سے کھول دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے جب یہ فرمان جاری کیا تو ریاست کی مسجد، مندر اور گرجا گھر کے منتظمین اور عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ بھنڈی بازار کی مینارہ مسجد میں بھی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

religious places reopen in maharashtra
مہاراشٹر میں عبادت گاہوں کو آج سے کھول دیا گیا
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 5:47 PM IST

جامع مسجد ممبئی کے چیئرمین شعیب خطیب نے کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے بنائے گئے کووڈ قوانین پر عمل کررہے ہیں مسجد میں آنے والوں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب سدھی ونایک مندر میں عوام کے ساتھ ساتھ بی جے پی کارکنان پہنچے۔ انہوں نے ڈیڑھ برس تک بند رہنے والے مندروں لیکر ریاست حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے حکومت کی ناکامی بتائی۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں ممبئی کی ماہم درگاہ میں ممبئی کے وزیر نگران اسلم شیخ نے حاضری دیتے ہوئے عوام سے کووڈ قوانین پر عمل کرنے کے لئے کہا۔

siddhivinayak mandir
سدھی ونایک مندر

حالانکہ کووڈ کی پہلی لہر کے بعد حکومت نے عبادت گاہیں کھولنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے عبادت گاہوں پر دوبارہ قفل لگانے کا فرمان جاری کیا تھا۔

تیسری لہر کو لیکر حکومت نے سنجیدگی اختیار کی تھی لیکن عوام اور عبادت گاہوں کے منتظمین کے لگاتار اسرار کے بعد حکومت نے عبادت گاہوں کو کھولنے کا حکم جاری کیا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے یہ واضح کردیا ہے کہ عوام کووڈ قوانین پر سختی سے عمل کریں ایسا نہ ہو کہ لاپرواہی کے سبب کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے، اگر اضافہ ہوا تو حکومت ان جگہوں پر پھر سے قفل لگانے کے لئے مجبور ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.