ETV Bharat / state

مہاراشٹر: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مدرسہ بنا مفت سپر مارکیٹ

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 9:21 PM IST

کوکن خطے میں رتناگری کے کونڈیورے گاؤں میں اس مدرسے کے دروازے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کھول دیئے گئے ہیں یہ مدد کسی ایک طبقے یا مذہب کے لئے نہیں ہے بلکہ ہر اس فرد کے لئے ہے جس کا سب کچھ سیلاب کی نذر ہوگیا ہے۔

مدرسہ دارالعلوم امام احمد رضا
مدرسہ دارالعلوم امام احمد رضا

مدرسہ دارالعلوم امام احمد رضا جہاں بچوں کی تعلیم تربیت ہوتی تھی اس وقت یہ ایک شاپنگ مال ایک بازار کے جیسا ہے، یہاں زندگی سے جڑی ہر وہ بنیادی اشیاء موجود ہے جس کی سیلاب زدگان کو ضرورت ہے۔

مدرسہ دارالعلوم امام احمد رضا

اس ریلیف سینٹر میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی تمام چیزیں موجود ہیں، جیسے گیس کا چولہا، برتن، مکسر، پنکھا، مرد و خواتین کے کپڑے سب کچھ دستیاب ہیں۔ جسے ضرورت مند بے جھجھک لے سکتے ہیں۔

آپ کو بتاتا چلوں کہ حال ہی میں کوکن خطے میں سیلاب کے سبب کوکن کے کئی علاقے تباہ ہوگئے ان میں چیپلون، مہاد، کھیڈ، داسگاؤں، راجے واڑی، مٹوان، السور، سنگامیشور تعلقہ وغیرہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہلی اقلیتی کمیشن کے دو سابق صدور کا لیفٹیننٹ گورنر کو خط

یہاں ریلیف کا کام بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ یہ ذمہ داری حکومت کی ہے لیکن اس وقت ملی اور سماجی تنظیموں کی وجہ سے سیلاب زدگان کے حالات بہتر بنانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ مدرسے کے منتظمین کارکنان تباہ ہوئے علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور اُنہیں مفت کوپن تقسیم کر رہے ہیں اسی کوپن کے ذریعے متاثرہ افراد یہاں آتے ہیں اور اپنی ضروریات کی ساری چیزیں لے کر جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.