ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ویکسین کے لیے کووین ایپ پر رجسٹریشن کرنا ہوگا - مہاراشٹر کی خبریں

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے انتظامیہ کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 18 سے 66 سال کی عمر کے لوگوں کو حفاظتی ویکسین کے پروگرام کی منصوبہ بندی میں کوئی دشواری نہ ہونے دیں۔ مذکورہ عمر کے لوگ کووین موبائل ایپ پر اپنے نام کا اندراج کروائیں تاکہ ویکسین دینے والے مراکز پر غیر ضروری ہجوم نہ ہو اور لوگوں کو بہ آسانی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

مہاراشٹر: ویکسین کےلیے کووین ایپ پر رجسٹریشن کرنا ہوگا

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 9:28 AM IST

گذشتہ ایک ہفتے سے مہا وکاس اگھاڑی میں شامل تینوں پارٹیوں کی جانب سے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو مفت ویکسین لگانے کے تعلق سے الگ الگ بیانات آتے رہے۔ کانگریس کے ایک اعلی رہنما نے اس معاملے میں شیوسینا اور راشٹر وادی پر مقبولیت حاصل کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

تب اس معاملے کو ہفتہ واری ہونے والی کابینی میٹنگ میں باقاعدہ طور پر منظور کرنے اور مفت ویکسین دینے کا اختیار وزیر اعلی کو دیا گیا۔

اجیت پوار نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ 'میں نے 18 برس سے زائد عمر کے افراد کو مفت ویکسن دینے کی تجویز پردستخط کر دیے۔ اب یہ معاملہ کابینی میٹنگ میں ہے یہاں پر اس تعلق سے پورا فیصلہ لینے کا اختیار وزیراعلی کو ہے۔' کابینی میٹنگ کے بعدریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اس کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ محکمہ صحت ویکسینیشن پروگرام کے لئے منصوبہ بنا رہی ہے اور شہریوں کو اس سلسلے میں مناسب اطلاع دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے کوویڈ ویکسین کی فراہمی میں تاخیر ہوسکتی ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ یکم مئی سے18سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینشین کا کام ممکن نہ ہوسکے۔انھوں نے کہا'میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ’’کووین ایپ‘‘ کا استعمال کریں ۔ آپ کا ویکسینیشن صرف رجسٹریشن کے ذریعہ ہی کیا جائے گا ۔ ڈائریکٹ ویکسین سینٹر پر ویکسینیشن نہیں ہوگا۔

ادھو نے مزید کہا کہ ہم گذشتہ ڈیڑھ سال سےکورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ مرکز کے اشتراک سے ریاست میں جنوری سے ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ اب تک45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے دیڑھ کروڑ سے زائد افراد کوکرونا ویکسن لگائی گئی ہے جو ملک میں ابھی تک ایک ریکارڈ ہے۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ اس سلسلے میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار ، وزیر برائے محصول وزیر بالاصاحب تھورات ، وزیر صحت راجیش ٹوپے اور دیگر تمام اہم ساتھیوں سے بات چیت ہوئی ہے۔

ریاست میں موجودہ مالی بحران کے باوجود شہریوں کی صحت اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ18 سے 66برس کی عمر کے تمام لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ ریاستی کابینہ میں لیا گیا۔ ویکسین سیرم انسٹی ٹیوٹ اور بھارت بائیوٹیک سے دستیاب ہوئی ہے۔ مزید ویکسین بہت جلد ہمیں فراہم کی جائے گیں۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ18 سے 66سال کی عمر کےلوگوں کو حفاظتی ویکسین کے پروگرام کی منصوبہ بندی میں کوئی دشواری نہیں ہونے دیں۔مذکورہ عمر کے شہریان کووین موبائل ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کروائیں تاکہ ویکسین دینے والے مراکز پر غیر ضروری ہجوم نہ ہو اور لوگوں کو بہ آسانی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

وزیر اعلی نے یہ بھی کہا بہت جلد حفاظتی مراکز کے عملہ کو ویکسینیشن سے متعلق مناسب اور واضح ہدایات ملیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.