ETV Bharat / state

ممبئی: باہمی تعلقات کے بعد شادی سے انکار، مقدمہ درج - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ممبئی شہر میں آٹھ برس تک 'لیو ان رلیشن شپ' میں رہنے کے بعد شادی نہ کرنے والے بلڈر کے خلاف ریپ کیس درج کیا گیا۔

ممبئی: باہمی تعلقات کے بعد شادی سے انکار، مقدمہ درج

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 9:47 PM IST

مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں 26 برس کی یہ دوشیزہ ریپ متاثرہ ہیں جنہوں نے ممبئی کے ملبار ہل پولیس تھانے میں ممبئی کے ہی ایک بلڈر مناف وڈگاما کے خلاف ریپ کس درج کرایا ہے۔

ممبئی: باہمی تعلقات کے بعد شادی سے انکار، مقدمہ درج

اپنی شکایت میں انہو ں نے بتایا کی جب انکی عمر 18 برس تھی تب ان کی شادی ہو گئی تھی۔

شادی کے کچھ ہی مہینوں بعد انہوں نے بلڈر کے دفتر میں ملازمت کرنی شروع کی۔

ملازمت کے دوران قربت بڑھی اور ان کے شوہر سے طلاق لینے کے بعد ملزم بلڈر مناف وڈدگاما نے انہیں 8 برس اپنے ساتھ رکھا۔

حیرانی کی بات یہ ہے ان 8 برسوں میں ملزم مناف وڈگاما نے ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے اور ابارشن بھی کرایا، لیکن ایک برس پہلے جب نکاح کو لیکر زور دیا تو ان کے درمیان تلخیاں پیدا ہوگئیں۔

معاملہ پولیس تھانے پہنچا، متاثرہ کہتی ہیں کی ممبئی کے بائکلہ پولیس تھانے میں انہیں متعد بار جانا پڑا، اس کے بعد پولیس نے ریپ کیس درج کیا لیکن معاملہ ملبارہل پولیس تھانے میں ٹرانسفر کردیا گیا۔

ملبار ہل پولیس تھانے نے گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں بائیکلہ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر یہاں ایف آئی درج کی۔

فی الحال کورٹ نے ملزم کی گرفتاری قبل ضمانت کی عرضی پر فوری ریلیف دے دی ہے۔

متاثرہ کہتی ہیں کہ وہ ممبئی کے کھار علاقے میں تھا لیکن ملزم بلڈر نے ان سے زبردستی گھر خالی کرا دیا، اب انہیں ہر طرف سے دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر انہونے یہ ریپ کس واپس نہیں لیا تو وہ ان کے خلاف جھوٹے معاملے درج کرا دیگا۔

ممبئی جیسے اس گنجان آبادی والے شہر میں اس طرح کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں، اس واردات سے موجودہ وقت میں ان لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ 'لیو ان ریلیشن شپ' کی زندگی چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات کی جیسی ہے،کیونکہ متاثرہ نے جب یہ قدم اٹھایا تو اس وقت ان کے والدین شوہر سب نے دوریاں بنا لی اور 'لیو ان ریلیشن شپ' کی زندگی جینے والی متاثرہ جسنے دوسری شادی کا خواب دیکھا تھا وہ پورا نہ ہو سکا البتہ سب کچھ انکے ہاتھوں سے چھن گیا جس کی وہ کبھی توقع رکھتی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.