ETV Bharat / state

'اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وی بی اے سے بات چیت کے لیے تیار' - پرکاش امبیڈکر

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مہاراشٹر یونٹ کے صدر و اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیٹوں کی تقسیم کےسلسلے میں ونچت بہوجن اگھاڑی(وی بی اے) کے صدر پرکاش امبیڈکر کے ساتھ ان کی پارٹی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

'اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وی بی اے سے بات چیت کے لیے تیار'
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 11:50 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:16 PM IST

وی بی اے نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اے آئی ایم آئی ایم کو کُل آٹھ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تجویز دی تھی جس کی وجہ سے اے آئی ایم آئی ایم نے لوک سبھا الیکشن میں دونوں پارٹیوں کے درمیان ہونے والے اتحاد کو توڑ دیا تھا۔

امتیاز جلیل ایک پروگرام میں حصہ لینے یہاں آئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وی بی اے نے دو ماہ پہلے اے آئی ایم آئی ایم سے اسمبلی الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی فہرست کا مطالبہ کیا تھا جس پر پارٹی نے 98 افراد کی فہرست دی تھی لیکن پرکاش امبیڈکر ہمیں محض آٹھ سیٹیں دے رہے تھے جس کے سبب اتحاد ٹوٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پرکاش امبیڈکر چاہیں گے تو ہم دوبارہ گفتگو کریں گے لیکن انھیں سیٹوں کی تقسیم کی تجویز پر دوبارہ غوروخوض کرکےہمیں کچھ زیادہ سیٹیں دینی ہوں گی۔

اورنگ آباد میں سڑک، پانی سمیت دیگر مسائل کے لیے اے آئی ایم آئی ایم، شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ذمہ دار مانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا۔بی جے پی گذشتہ 25 برس سے اورنگ آباد میونسپل پر قابض ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 10:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.