ETV Bharat / state

Books Distribution in Aurangabad ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کا گاؤں دیہاتوں میں تعلیمی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اب اورنگ آباد کے مضافاتی علاقوں میں بھی بچوں میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے اورتعلیمی بیداری مہم چلانے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کا کہنا ہے کہ گاؤں کے طلبا و طالبات تک کتابیں پہنچانا فاؤنڈیشن کا مقصد ہے۔ Read And Lead Foundation

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کا گاؤں دیہاتوں میں تعلیمی بیداری مہم  چلانے کا فیصلہ

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 6:36 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن نے اورنگ آباد اور اس کے اطراف کے علاقوں کے بچوں میں تعلیمی بیداری کے لئے ایک خاص مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کے تحت فاونڈیشن کی جانب سے غریب بچوں اور بچیوں کے درمیان کتابیں تقسم کی جائے گی تاکہ ان میں پڑھائی لکھائی کولےکر دلچسپی پیدا ہوسکے۔ Read And Lead Foundation Planning TO Distribute Books Among Needy Students

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کا گاؤں دیہاتوں میں تعلیمی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ

گاؤں دیہاتوں کے اسکولی طلبا وطالبات میں پڑھائی کا جوش وجذبہ کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے۔ یہ مشاہدہ اس وقت سامنے آیا جب ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے اورنگ آباد کے مضافاتی گاؤں ساتارہ دیولائی کے سرکاری اردو اسکول میں بچوں کے درمیان مفت کتابیں تقسیم کی۔ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کا کہنا ہے کہ گاؤں دیہاتوں میں بچوں میں تعلیم کی دلچسپی زیادہ ہوتی ہے، وہ کتابوں کے لئے بے چین نظر آئیں، اس لئے اب فاؤنڈیشن نے گاؤں دیہاتوں میں تعلیمی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان ہاتھوں تک کتابیں پہنچ سکے جو کتابوں کے مستحق ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Muslims Faceing Discrimination مسلمان اور دلت شعبہ روزگار میں امتیازی سلوک کے شکار

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کا کہنا ہے کہ ہم ان علاقوں میں پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں پر بچوں کی میگزین، کتابیں اور اخبارات نہیں مل پاتے ہیں۔ ایسے ہی دیولی گاؤں کے ضلع پریشد اسکول میں پہنچے تو وہاں پر بچوں میں کتابوں کو پڑھنے کا جوش و خروش اور کتابیں حاصل کرنے کی کوشش دیکھا کر خوشی ہوئی۔

مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ ہم نے اورنگ آباد کے مضافاتی علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں ٹیچرز ڈے کے موقع پر کتابیں تقسیم کی تھی اس وقت ہم نے یہ محسوس کیا کہ ضلع پریشد کے اُردو اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں کتابوں کو پڑھنے کا بہت زیادہ شوق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.