اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے تمام اضلاع کی طرح اورنگ آباد میں بھی شیواجی کے جنم دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ شیواجی مہاراج کی جینتی کی مناسبت سے اورنگ آباد میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے بانی مرزا عبدالقیوم ندوی کی جانب سے مراٹھی میں تحریر کردہ نوشاد عثمان کی کتاب’’ قران چا آدر کرنارے شیو رائے‘‘ مفت میں تقسیم کی گئی۔ یہ کتاب معروف سماجی کارکن نوشاد عثمان کی تحریر کردہ ہے۔اس کتاب میں شیواجی مہاراج کی زندگی کے مختلف واقعات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی ہے۔
![شیواجی جینتی کے موقع پر نوشاد عثمان کی کتاب قران چا آدر کرنارے شیو رائے مفت میں تقسیم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-01-shivaji-per-free-book-distribute-avb-7204819_20022023141858_2002f_1676882938_858.jpg)
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ اسکولی طلبا کو شیواجی مہاراج کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے شیو جینتی کے موقع پر ہر سال یہ کتاب اسکولوں میں مفت تقسیم کی جاتی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو شیواجی مہاراج کے بارے میں تفصیل معلومات حاصل ہو سکے۔ مرزا عبدالقیوم ندوی کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں شیواجی مہاراج کی غلط تاریخ بتائی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان دوریاں پیدا ہورہی ہے۔ شیواجی مہاراج ایک مذہب کو لے کر ساتھ نہیں چلتے تھے بلکہ وہ تمام مذاہب کی عزت کرتے تھے۔
![شیواجی جینتی کے موقع پر نوشاد عثمان کی کتاب قران چا آدر کرنارے شیو رائے مفت میں تقسیم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-01-shivaji-per-free-book-distribute-avb-7204819_20022023141858_2002f_1676882938_894.jpg)
یہ بھی پڑھیں:Sewing Machine Distribution In Aurangabad خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے گلوبل اور رہبر فاؤنڈیشن کا خوش آئند اقدام
انہوں نے اسکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ شیواجی کی زندگی پر لکھی گئی کتابیں ایک ادبی پروگرام کے دوران بھی مفت میں تقسیم کی۔ ادیبوں نے مولانا عبدالقیوم ندوی کی اس پہل کی ستائش بھی کی۔ واضح رہے کہ شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں ادبی ثقافتی پروگرام ہوتے ہیں۔ ان پروگراموں میں مسلمان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔