ETV Bharat / state

ریپبلک ٹی وی کے سی ای او ضمانت پر رہا

ممبئی کی مقامی عدالت نے آج یہاں ٹی آر پی کرپشن کے ملزم و ریپبلک ٹی وی کے سی ای او وکاس کھینچندانی کو ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا-

ریپبلک ٹی وی کے سی ای او کی ضمانت پر رہائی کا حکم
re public tv s CEO Release on bail
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 8:06 PM IST

اتوار کو ریپبلک ٹی وی کے سی ای او وکاس کھینچندانی کی گرفتاری عمل میں آئ تھی جس کے بعد اسے تعطیلی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔

جس نے اسے 15دسمبر تک پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم جاری کیا تھا-
وکاس ٹی آر پی گھوٹالے میں گرفتار ہونے والا 13 واں ملزم ہے- اس معاملے میں پولیس نے ریپبلک ٹی وی سمیت کم از کم تین ٹیلی ویژن چینلز کے خلاف کاروائی کی تھی-

ایڈوکیٹ نرنجن مندرگی نے آج مقامی عدالت کے روبرو درخواست ضمانت دائر کرتے ہوے کہا کہ ملزم کو پولیس نے غیر قانونی طور سے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تقریبا نصف شب تین بجے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا ۔

نیز گرفتاری سے قبل متعدد مرتبہ پولیس نے طلب کیا تھا اور تقریبا 100 گھنٹوں سے زائد اس سے تفتیش کی گئ تھی -
عدالت کو مزید بتلایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری سے بچنے کی درخواست قبل ازگرفتاری کی سماعت سیشن عدالت میں التواء میں پڑی ہونے کے باوجود بھی انھیں گرفتار کرکے ممبئ پولیس حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔
عدالت نے وکاس کھینچندانی کی ضمانت منظور کرتے ہوے ہدایت دی کہ وہ اس کے خلاف موجود ثبوت وشواہد سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.