ETV Bharat / state

Raj Thackeray Speech سانگلی میں زیر تعمیر مسجد کے اطراف آر سی ایس کے ساتھ پولیس تعینات

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 7:17 AM IST

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ممبئی کے شیواجی پارک میں اپنی ریلی میں مساجد پر لاؤڈ اسپیکر کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔ وہیں راج ٹھاکرے نے مسلم کمیونٹی کے ذریعہ مسجد کی مبینہ غیر قانونی تعمیر کا بھی مسئلہ اٹھایا جس کے بعد سانگلی ضلع میں انسداد فساد اسکواڈ (RCS) اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ Riot Control Squad deployed at Sangli

سانگلی میں زیر تعمیر مسجد کے اطراف آر سی ایس کے ساتھ پولیس تعینات

سانگلی: مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کی طرف سے مسلم کمیونٹی کے ذریعہ مسجد کی غیر قانونی تعمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے کے بعد جمعرات کو ضلع سانگلی کے کپواڑ کی منگل مورتی کالونی میں کشیدگی پھیل گئی۔ جس کے بعد فسادات کنٹرول اسکواڈ (RCS) اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ ایم این ایس کے سربراہ نے بدھ کی رات ممبئی میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضلع سانگلی کے کپواڑ کی منگل مورتی کالونی میں ایک مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ضلع پولیس نے اس غیر قانونی تعمیر کو نظر انداز کیا۔

ٹھاکرے کے اس مسئلہ کو اٹھائے جانے کے بعد گزشتہ صبح سے ہی مختلف پارٹیوں کے کارکنان اور مقامی لوگ موقع پر جمع ہونا شروع ہو گئے جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے آر سی ایس ٹیم کو طلب کیا اور بھاری پولس فورس تعینات کردی۔ سانگلی میرج کمواڈ میونسپل کارپوریشن کے ٹاؤن پلاننگ افسران نے موقع پر پہنچ کر متنازعہ زمین کا قانونی سروے کیا جہاں مسجد کی تعمیر جاری ہے۔ ایم این ایس، شیو سینا (ٹھاکرے) اور بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے عہدیدار بھی وہاں پہنچ گئے جبکہ زمین کے مالکان زمین کے کاغذات لے کر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: راج ٹھاکرے کا غیر قانونی درگاہ، مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو لیکر پھر کارروائی کا مطالبہ

بی جے پی لیڈر نتن شندے نے کہا کہ اگرچہ اس علاقے میں زیادہ تر ہندو رہتے ہیں لیکن مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے مسجد کی غیر قانونی تعمیر شروع کی۔ ایم این ایس کے ضلع صدر تانا جی ساونت نے کہا کہ 2008 سے ہم اس زمین پر معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فروری 2022 میں، دو گروپوں کے درمیان لڑائی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا اور شکایت کے بعد شہر کی سنجے نگر تھانے کی پولیس نے 15 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.