ETV Bharat / state

ریزرو بینک نے ایکسس بینک سمیت تین مالیاتی کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 8:42 AM IST

آر بی آئی نے نجی سیکٹر کے سرکردہ بینکوں ایکسس بینک، مناپورم فائنانس لمیٹڈ اور آنند راٹھی گلوبل فائنانس لمیٹڈ پر قواعد پر عمل نہ کرنے پر مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔ RBI Imposed Fine

The Reserve Bank imposed fine on three financial companies including Axis Bank

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا نے پرائیویٹ سیکٹر کے سرکردہ بینکوں ایکسس بینک، مناپورم فائنانس لمیٹڈ اور آنند راٹھی گلوبل فائنانس لمیٹڈ پر قواعد پر عمل نہ کرنے پر مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔ مرکزی بینک نے آج کہا کہ ایکسس بینک لمٹیڈ پر 90.92 لاکھ روپے کا مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 'ریزرو بینک آف انڈیا کے رہنما خطوط، 2016'، 'قرض اور پیشگی - قانونی اور دیگر پابندیاں'، 'مالی آؤٹ سورسنگ میں رسک مینجمنٹ اور ضابطہ اخلاق سے متعلق رہنما خطوط' پر جاری کردہ کچھ ہدایات کی عدم تعمیل پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ بینکنگ ریگولیشن ایکٹ 1949 کے سیکشن 46 (4) (آئی) کے سیکشن 47 اے (1) (سی) کے دفعات کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال کرتے ہوئے لگایا گیا ہے۔

آر بی آئی نے کہا کہ اس نے مناپورم فائنانس لمیٹڈ، تھریسور (کمپنی) پر عدم تعمیل پر 42.78 لاکھ روپے کا مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ "غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں - نظامی طور پر اہم نان ڈپازٹ لینے والی کمپنیاں اور ڈپازٹ لینے والی کمپنیاں (ریزرو بینک) گائیڈ لائنز، 2016" کی بعض دفعات کی عدم تعمیل پر سیکشن 58 جی کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نرملا سیتا رمن نے ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا

مرکزی بینک نے کہا کہ اس نے عدم تعمیل پر آنند راٹھی گلوبل فائنانس لمیٹڈ، ممبئی (کمپنی) پر 20 لاکھ روپے کا مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے رہنما خطوط 2016 کی بعض دفعات کی عدم تعمیل پر یہ جرمانہ ذیلی دفعہ (بی) کی شق (بی) کی دفعات کے تحت آر بی آئی کو عطا کردہ اختیارات کے استعمال کے تحت لگایا گیا ہے۔

ان تینوں مالیاتی کمپنیوں کے خلاف یہ کارروائی ریگولیٹری تعمیل میں کمیوں پر مبنی ہے اور اس کا مقصد کمپنی کی طرف سے اپنے صارفین کے ساتھ کیے گئے کسی بھی لین دین یا معاہدے کی درستگی کو متاثر کرنا نہیں ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.