ETV Bharat / state

ممبئی: فرانس کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج، بی جے پی کا ردعمل - رضا اکیڈمی کے کارکنان نے کہا کہ فرانس اسلام دشمن ملک ہے

ممبئی میں رضا اکیڈمی نے فرانس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پورے ملک کے مسلمانوں سے فرانس کی مصنوعات اور فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر آج بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رضا اکیڈمی پر پابندی لگانے کی مانگ کی ہے۔

raza academy protests against france, bjp's response in mumbai
ممبئی: فرانس کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج، بی جے پی کا ردعمل
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 3:53 PM IST

بی جے پی کے رکن اسمبلی اتل بھاتکھلکر نے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے رضا اکیڈمی پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ شیوسینا فرانس میں دہشت گردی کے حملے سے متعلق اپنا مؤقف واضح کرے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ ممبئی کے بھیونڈی بازار میں فرانس کے صدر کے خلاف احتجاج کرنے والی رضا اکیڈمی کی کاروائی غلط ہے کیونکہ وزیر اعظم نے فرانس میں ہوئے حملوں کی مذمت کی ہے۔ فرانس، چین کے خلاف بھارت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہے۔ ایسی صورتحال میں رضا اکیڈمی کی جانب سے فرانس کے صدر کے خلاف احتجاج کرنا نامناسب ہے۔

ممبئی: فرانس کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج، بی جے پی کا ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ 7 سے 8 برس قبل رضا اکیڈمی نے ممبئی کے آزاد میدان میں تشدد بھڑکانے کا کام کیا تھا۔ اس پر فورا پابندی لگائی جائے۔

بتا دیں کہ فرانس کے صدر کے ذریعے توہین رسالت کو لیکر پوری دنیا کے مسلمانوں میں نارضگی پائی جا رہی ہے۔ ممبئی میں رضا اکیڈمی نے گذشتہ شب فرانس کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پورے ملک کے مسلمانوں سے فرانس کے پروڈکٹ اور فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: 30 نومبر تک لاک ڈاؤن میں توسیع

ممبئی کے بھیونڈی بازار علاقے میں رضا اکیڈمی کے کارکنان نے کہا کہ فرانس اسلام دشمن ملک ہے اور ہمیشہ سے وہ توہین رسالت کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کر رہا ہے۔

رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا تھا کہ بھارت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے کیونکہ بھارت میں مسلمانوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور فرانس نے جو حرکت کی ہے اس سے بھارت سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام کا خاکہ دکھائے جانے کے بعد ایک شاگرد نے ہی پروفیسر پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے اس پروفیسر کی موت ہوگئی۔ جس کے بعد فرانسیسی صدر نے سرکاری دفاتر پر پیغمبر اسلام پر مبنی خاکوں کو مشتہر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس واردات کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.