ممبئی اینٹی نارکوٹکس سیل نے حال ہی میں مولوی معین کے خاص دوست آصف سردار کو ڈرگس کا کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس گرفتاری کے بعد سماجی حلقوں میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ آصف سردار کی گرفتاری کے بعد مولوی معین اشرف عرف بابا بنگالی سمیت کئی سفید پوش جانچ کی زد میں آسکتے ہیں۔
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اس معاملے میں مولانا معین اشرف کے خلاف جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ابو عاصم کے مطالبے کے بعد رضا اکیڈمی کے کارکنان نے بھنڈی بازار کے علاقے میں ان کے خلاف احتجاج کیا۔
رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھا تھا جس پر تحریر تھا کہ معین اشرف اولیاء اللہ حضرت غوث پاک کے صاحبزادے ہیں۔ اس لئے ان کے خلاف جانچ کی مانگ کرنا ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:
مہاراشٹر: وزیر اعلی نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو طلب کیا
حالانکہ اس سے پہلے معین اشرف کے خلاف ممبئی پولیس نے آزاد میدان میں فساد برپا کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا تھا۔ ممبئی پولیس اس فساد کی جانچ کر رہی ہے۔