ممبئی: کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے بانی محمد سعید نوری نے کہا کہ علماء ومشائخ بالخصوص ائمہ مساجد کیلئے نہایت ہی اہم اور بنیادی ضروریات کے مطابق ہے۔ آج مسلم معاشرے میں سب سے باوقار عہدے پر فائز علماء کرام ائمہ مساجد کی زبوں حالی نے ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ انہیں کس طرح سے باختیار بنا کر حسب حیثیت ان سے دینی خدمات لیا جائے تو سب سے پہلے ہمیں جدو جہد کرکے ان کے وظیفے میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے۔ مزید جس طرح سے اترپردیش، بہار،مغربی بنگال سمیت کئی ریاستوں میں مدرسہ بورڑ کے ذریعے انہیں تنخواہیں دی جاتی ہیں اسی طرز پر ریاست مہاراشٹر کے علماء وائمہ مساجد کی مشاہراہ وقف بورڈ سے دیا جائے تاکہ علماء بھی خوش حالی کی زندگی گزار سکیں ان کے بچے بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں وقت علالت وہ اپنے اہل خانہ کا بہتر علاج کرسکیں ۔
نوری نے مزید کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں اوقاف کی بڑی زمین ہیں جس پر سیاسی اثر و رسوخ والوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور جو زمینیں ہیں ان پر بندر بانٹ کا کھیل چل رہا ہے اگر حکومت سنجیدہ اور مخلص ہوتو وقف بورڈ کی آمدنی سے علماء کرام وائمہ مساجد کی زبوں حالی کا خاتمہ آسانی سے کیا جاسکتا ہے علماء کرام وائمہ مساجد تیار رہیں ہم محکمہ اوقاف سے جدو جہد کرکے آپ کے حقوق کی لڑائی لڑیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ یو پی، بہار، بنگال، دہلی، راجستھان وغیرہ کے علماء وائمہ کو اچھی تنخواہیں مل سکتی ہیں تو سب سے زیادہ معاشی طور پر مضبوط ریاست مہاراشٹر میں یہ کیوں نہیں ہوسکتا ہمیں حکومت سے بھیک نہیں چاہئے بلکہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی بدولت وقف بورڈ کی آمدنی سے ہمیں حق ملنا چاہیے اس سلسلے میں جلد ہی مضبوط قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سمیت محکمہ اوقاف سے شدت سے مطالبہ کیا جائے گا ۔۔
یہ بھی پڑھیں:Ayyub Khan Ahmad Khan مالیگاؤں تعلقہ ہوم گارڈ انچارج ایوب خان صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے نامزد
قادیانی مالی وسائل کے ذریعے کئی مسلم ملکوں میں مزرا غلام احمد قادیانی کے عقائد ونظریات کو پہنچا رہے ہیں جس پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں 7ستمبر کی تاریخ مسلم امہ کے لئے بہت اہم ہے جب 7ستمبر 1974 میں پڑوسی ملک کے ایوان میں علماء ومشائخ نے قادیانیوں کے خلاف قرارداد منظور کرایا تھا جس پر قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا لہٰذا اس تاریخی دن پر جگہ جگہ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔۔