پونے: کانگریس امیدوار رویندر ڈھنگیکر نے قصبہ پیٹھ سیٹ سے بڑی جیت درج کی ہے۔ INC امیدوار رویندر ڈھنگیکر نے قصبہ پیٹھ اسمبلی سیٹ سے 11,040 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس کی یہ جیت کئی لحاظ سے خاص ہے کیونکہ یہ سیٹ بی جے پی کے قلعہ میں سیندھ لگانے جیسا ہے۔ گزشتہ 30 برسوں سے یہاں بی جے پی کا قبضہ تھا، لیکن اس بار بی جے پی کا قلعہ ٹوٹ گیا۔ کانگریس لیڈر اور مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار رویندر ڈھنگیکر کا مقابلہ بی جے پی کے ہیمنت سے سے تھا۔ مانا جارہا تھا کہ مقابلہ سخت ہونے ولا ہے، لیکن جب نتائج آئے تو رویندر ڈھنگیکر کو 11,040 ووٹوں سے فاتح قرار دیا گیا۔ رویندر ڈھنگیکر کو 72000 جب کہ بی جے پی امیدوار کو 61000 ہزار ووٹ ملے۔
اس جیت کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کا ردعمل بھی سامنے آنے لگا ہے۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے' گذشتہ 30 برسوں سے قبضے والی سیٹ پر بی جے پی کو شکست کچھ اور کہانی بتارہی ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار نے بھی ردعمل کا اظہار۔ بی جے پی امیدوار ہیمنت رسانے نے بھی شکست کے بعد پہلا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور امیدوار ہار گیا ہوں۔
بتا دیں کہ رویندر ڈھنگیکر کو کانگریس کے امیدوار کے طور پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کی حمایت حاصل تھی۔ یہ سیٹ سال 2022 میں بی جے پی ایم ایل اے مکتا تلک کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ گنتی کے پہلے دور سے ہی ڈھنگیکر نے اپنی برتری برقرار رکھی اور آخر کار سبقت جیت میں تبدیل ہوگئی۔ اس جیت کے بعد ریاست کے کانگریس کارکنوں میں جوش و خروش ہے۔
مزید پڑھیں: