ETV Bharat / state

آئی سی یو میں زیر علاج مریض کو چوہے نے کاٹا، بی ایم سی دفتر پر عآپ کا مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 6:19 PM IST

بتایاجاتا ہے کہ 24 سالہ شرینواس یلپپا، تین دن قبل جگر کی پیچیدگیوں کے سبب داخل ہوا تھا اور اسے راجواڑی اسپتال، گھاٹکوپر کے آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز، اس کی بہن نے اس کی بائیں آنکھ کے نیچے پٹی دیکھی اور ہنگامہ کھڑا کردیا جب اسے بتایا گیا کہ شبہ ہے کہ چوہے نے مریض کے گال پر کاٹ لیا ہے۔

آئی سی یو میں زیر علاج مریض کو چوہے نے کاٹا، بی ایم سی دفتر پر عآپ کا مظاہرہ
آئی سی یو میں زیر علاج مریض کو چوہے نے کاٹا، بی ایم سی دفتر پر عآپ کا مظاہرہ

عروس البلاد ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ میں، میونسپل کارپوریشن کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ایک مریض کے گال پر ایک چوہے نے مبینہ طور پر کاٹ لیا، جس کی وجہ سے بدھ کے روز یہاں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ 24 سالہ شرینواس یلپپا، تین دن قبل جگر کی پیچیدگیوں کے سبب داخل ہوا تھا اور اسے راجواڑی اسپتال، گھاٹکوپر کے آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔

گزشتہ روز ، اس کی بہن نے اس کی بائیں آنکھ کے نیچے پٹی دیکھی اور ہنگامہ کھڑا کردیا جب بتایا گیا کہ شبہ ہے کہ چوہے نے مریض کے گال پر کاٹ لیا ہے۔

بعد میں ، ڈاکٹروں اور شہری حکام نے دعویٰ کیا کہ چوہے کا کاٹنا کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے اور جلد ہی ٹھیک ہوجائے گا، لیکن مریض کے اہل خانہ کو یقین نہیں آیا۔

میئر کشوری پیڈنیکر نے شبہ ظاہر کیا کہ چونکہ آئی سی یو زیریں منزل پر ہے ، اس لئے جب چوکیدار نے کسی کے عملے کے لیے دروازے کھولا ہوگاتب چوہا وارڈ میں داخل ہوگیا۔

ممبئی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے مریضوں کو اس طرح کے واقعات سے بچانے میں ناکامی پر بی ایم سی پر سرزنش کی ہے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس وائرس کے 21 کیسز سامنے آئے

میئر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ، عآپ کے سربراہ روبن مسکرینہاس نے پوچھا کہ کیا یہ ’ممبئی ماڈل‘ ہے کیوں کہ اسپتالوں پر چوہوں کا حملہ ہوتا ہے۔ پارٹی کے کارکنان نے آج سہ پہر بی ایم سی صدر دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے 'ماؤس ٹریپ' پیش کیاہے۔

-یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.