ETV Bharat / state

Rape and Murder in Aurangabad عصمت دری اور قتل معاملے میں ملزم کو پھانسی کی سزا دی جائے

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع چِکل تھانہ میں ایک خاتون کی عصمت دری کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا جس کے بعد سے ہی علاقے کے لوگوں میں غم وغصہ دکھائی دے رہا ہے اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی عوام کی جانب سے کیا جا رہا ہے اِسی کی ایک کڑی کے طور پر علاقے کے لوگوں نے شہر کے کرانتی چوک میں پہنچ کر خاتون کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ ملزمین کے خلاف سخت سے سخت سزا دی جائے اس دوران بڑی تعداد میں سبھی مذہب کی خواتین موجود تھیں۔

عصمت دری اور قتل معاملے میں ملزم کو پھانسی کی سزا دی جائے

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 4:01 PM IST

Updated : Apr 15, 2023, 5:07 PM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد کی چرماکر برادری عصمت ریزی اور قتل کے سلسلسہ میں کرانتی چوک پر جمع ہوئی اور مطالبہ کیا کہ دو اپریل کو شہر کے چکل تھانہ میں چرماکر برادری کی ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمین کو پھانسی کی سزا دی جائے اور متاثرہ خاندان کو 25 لاکھ روپے کی امداد دی جائے اس طرح کا مطالبہ ریاستی حکومت سے کیا گیا اس دوران مقررین نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی اجازت نہ ملنے پر کینڈل مارچ روک دیا گیا تھا لیکن مہاراشٹر قانون ساز کونسل اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کے کہنے پر شہر کے کرانتی چوک علاقے میں خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس مورچہ میں مقتولہ کا شوہر، دو بیٹیاں، ایک بیٹی اور خود مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے شرکت کی اور مقتولہ کے فوٹو کے سامنے شمعیں روشن کیں۔

اس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح ملزمان نے عصمت دری اور قتل کیا ہے اس سبھی قاتلوں کو سخت ترین سزائے موت دی جائے انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ متاثرہ خاندان کی مالی مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ کرانتی چوک میں واقع اس کینڈل مارچ میں کثیر تعداد میں لوگ شامل ہوئے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا سب کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرے، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری اور مکان فراہم کیا جائے اس دوران احتجاج میں شامل لوگوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 15, 2023, 5:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.