دنوے نے یہاں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پارٹی کے امیدواروں کے لئے پوری ریاست میں انتخابی تشہیر کی ہے اور امید ہے کہ ہم 288سیٹوں میں سے 225سیٹیں جیت کر ریاست میں ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک میں کئی ترقیاتی کام کئے ہیں۔
انہوں نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اقتدار میں کئی برسوں تک رہنے کے باوجود کانگریس نے عوام سے صرف جھوٹے وعدے ہی کئے۔
اس موقع پر لاتور سے بی جے پی کے امیدوار اور ریاستی حکومت میں وزیر سنبھاجی پاٹل نلنگیکربھی موجود تھے۔
''مہاراشٹر میں ایک مستحکم حکومت بنائیں گے'' - مرکزی وزیرمملکت راو صاحب دنوے
فوڈ اور صارفین امور کے مرکزی وزیرمملکت راو صاحب دنوے کو امید ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی آسانی سے اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کرلے گی۔