ETV Bharat / state

Ramadan Kareem in South Mumbai: جنوبی ممبئی میں ماہ صیام کی رونق - افطار وسحر اور تراویح کا اہتمام

جنوبی ممبئی کے مخلتف علاقوں میں رمضان کی رونقیں نظرآرہی ہیں۔ افطار وسحر اور تراویح کا اہتمام ہورہا ہے۔ مسلمان جوش و خروش کے ساتھ ارکان ادا کر رہے ہیں۔ Ramadan Kareem in South Mumbai

جنوبی ممبئی میں ماہ صیام کی رونق
جنوبی ممبئی میں ماہ صیام کی رونق
author img

By

Published : Apr 11, 2022, 11:00 PM IST

ممبئی جے جے اسپتال جنکشن کاچوراہا علاقوں کو تقسیم کر دیتا ہے، مولانا شوکت علی روڈ، ڈونگری نورباغ سے اگست کرانتی میدان، گوالیا ٹینک تک جاتاہے، مولانا شوکت علی روڈکے دونوں جانب مسلم گنجان آبادی ہے۔ Ramadan Kareem in South Mumbai

یہیں ایک فلک بوس عمارتوں نئی بستی بس رہی ہے،سیفی جوبلی اسٹریٹ میں واقع ہانڈی والا مسجد اور پھول گلی کی مسجدبریلوی فرقے کے مرکز ہیں ،ہانڈی والی مسجد کے امام وخطیب مرحوم مولاناعبدالقدوس کشمیری مرحوم صرف مسجد تک محدود نہیں رہے ،بابری مسجد کی شہادت کے بعد پھوٹ پڑے فسادات میں مسلمانوں کو بازآبادکاری اور ریلیف کے لیے بمبئی امن کمیٹی اور علماءکونسل کے ساتھ قابل تعریف کام کیے۔

علماءکونسل کے بانیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے اور ان کے جانشین اور صاحبزادہ مولانا اعجاز کشمیری والدمرحوم کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔یہیں کمبھار واڑہ ویلفیئر کے بانی نصیر پٹھان کی سماجی ،تعلیمی اور ملی خدمات کی سرگرمیوں سے سبھی واقف ہیں۔یہ سارا علاقہ ماہ رمضان میں بقائے نور ہوتا ہے ،مسجدیں آباد رہتی ہیں ،لیکن ان گلیوں میں تراویح کے بعد جگہ جگہ بچے ٹنیس اور کیرم بھی کھیلتے نظرآتے ہیں اور 3بجے کے بعد سحری کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔مسلمانوں کی گنجان آبادی والے علاقوں میں ڈونگری چار نل ،بھنڈی بازار،نل بازار،محمدعلی روڈ،مدنپورہ اور ناگپاڑہ ہیں ،چار نل پر ایچ ایچ کرم علی کا ذکر ضروری ہے اور ان کی خاموش ملی اور قومی خدمات سے بچہ بچہ واقف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.