ETV Bharat / state

مالیگاوں: کسان ‏تحریک کی حمایت میں ریلی کا انعقاد ‏

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 11:01 PM IST

کسان تحریک میں مزید شدت پیدا کرنے کے لئے ریاست مہاراشٹر سے 5 ہزار کی تعداد میں کسان 21 دسمبر کو ناسک گولف کلب سے نکل کر 22 دسمبر کو مالیگاوں شہر میں داخل ہوں گے۔

مالیگاوں: کسان ‏تحریک کی حمایت میں ریلی کا انعقاد  ‏
مالیگاوں: کسان ‏تحریک کی حمایت میں ریلی کا انعقاد ‏

مالیگاوں: زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں کسان احتجاج کررہے ہیں.اس دوران کسانوں کی جانب سے جاری تحریک میں مزید شدت پیدا کرنے کیلئے ریاست مہاراشٹر کے کسان 5 ہزار کی تعداد میں 21 دسمبر کو ناسک گولف کلب سے نکل کر 22 دسمبر کو مالیگاوں شہر میں داخل ہوں گے۔

کسانوں کا یہ مورچہ علامہ اقبال پل سے ہوتے ہوئے چندن پوری گیٹ ، امن چوک ، جامعہ چوک ، سلیمانی چوک ، مشاورت چوک ، محمد علی روڈ سے شہر کی قدوائی روڈ پر پہنچے گا.

معلوم ہوکہ یہ مورچہ شہیدوں کے مزار کے پاس ایک جلسہ کا انعقاد کرے گا جہاں دوپہر 12 بجے تک مودی حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی جائے گی اس جلسہ میں سیاسی پارٹیوں کے رہنما اپنے خیالات کا اظہار کرین گے۔

واضح رہے کہ اس مورچے کی قیادت کمیونسٹ پارٹی کے سابق ایم ایل اے و ریاست مہاراشٹر کسان سبھا کے صدر کامریڈ جیوا پان وگاوے کریں گے۔

بعدازاں یہ کسانوں کا قافلہ سمکسیر سے ہوتا ہوا شیواجی مجسمہ آگرہ روڈ، نیشنل ہائی وے نمبر 3 سے گزرتے ہوئے دہلی کی جانب روانہ ہوگا.اس مورچہ کے استقبال کے لئے مالیگاوں شہر میں خوشی کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Malegaon
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.