اورنگ آباد: شیوسینا کے باغی ایم ایل اے عبدالستار Shiv Sena MLA Abdul Sattar کی حمایت میں ان کے اسمبلی حلقہ سلوڑ سوئے گاؤں میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کا آغاز رکن اسمبلی عبدالستار کے آفس سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوکر جلسے کی جگہ پہنچی، اس ریلی میں ایم ایل اے عبدالستار کے حامیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، دراصل سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلادی گئی تھی کہ عبدالستار اپنے اسمبلی حلقے میں پہنچ رہے ہیں اور وہ اپنے حامیوں سے خطاب کرنے والے ہیں پھر کیا تھا اطراف و اکناف کے گاؤں دیہاتوں سے ہزاروں کی تعداد میں عبدالستار کے حامی سلوڑ میں جمع ہوگئے اور سینکڑوں کارکنان کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جو جلسہ گاہ تک پہنچی لیکن ریلی جلسہ گاہ میں پہنچ جانے کے بعد کافی انتظار کے باوجود جب رکن اسمبلی کی آمد کے کوئی آثار نظر نہیں آئے تو ان کے حامیوں نے عبدالستار سے رابطہ کیا تو انھیں پتہ چلا کہ مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سے سفر نہیں کیا جاسکتا اس لیے عبدالستار کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔ Rally in Sillod in Support of Shiv Sena MLA Abdul Sattar
خبر کے مطابق عبدالستار کی آمد کے منتظر ہزاروں مداحوں کو اس بات کا پتہ چلا تو ان میں مایوسی پھیل گئی لیکن ایم ایل اے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عبدالستار کسی بھی پارٹی میں رہیں عوام ان کے ساتھ رہے گی اور ان کی تائید و حمایت میں کوئی فرق نہیں آئے گا، عبدالستار کو سننے کے لیے پہنچے کسانوں اور خواتین کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کے جوش وخروش میں کوئی کمی نہیں آئی، تاہم عبدالستار کے حامیوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ عبدالستار اگر پہنچ جاتے تو پورے ملک کو ہم یہ پیغام دینے میں کامیاب رہتے کہ عبدالستار کی عوامی مقبولیت کا کیا عالم ہے۔ Maharashtra Political Crisis
![شیو سینا ایم ایل اے عبدالستار کی حمایت میں سلوڑ میں ریلی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-01-mlaabdulsattarsupportsrally-avb-7204819_27062022173218_2706f_1656331338_466.jpg)
عبدالستار کے حامی عمران شیخ کا کہنا ہے کہ دیہاتی علاقوں سے لوگ صبح 8 بجے سے ریلی کے لیے آئے تھے اور ریلی 10 بجے شروع ہوئی اور جلسے کے بعد ریلی ختم ہوگی عمران کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایم ایل اے عبدالستار وہ پچھلے پانچ دن تک سلوڑ شہر سے باہر ہے، اس سے پہلے وہ کبھی بھی پانچ دن تک سلوڑ سے دور نہیں رہے، اسی وجہ سے سلوڈ کے لوگ عبدالستار کو دیکھنا چاہتے تھے لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایم ایل اے عبدالستار سلوڑ نہیں پہنچ سکے۔ ساتھ ہی عمران کا کہنا ہے کہ سلوڑ کا ہر فرد اپنے آپ کو عبدالستار سمجھتا ہے۔ شیخ عمران کا کہنا ہے کہ اگر کہیں بھی ایم ایل اے عبدالستار کو دھمکانے اور دبانے کی کوشش کی گئی تو اتنی ہی تعداد میں لوگ وہاں جا کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ Maharashtra Political Crisis
![شیو سینا ایم ایل اے عبدالستار کی حمایت میں سلوڑ میں ریلی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-01-mlaabdulsattarsupportsrally-avb-7204819_27062022173218_2706f_1656331338_848.jpg)