ای ڈی دفتر کے باہر منسے کارکنان کے اکٹھا ہونے سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
آج گیارہ بجے ممبئی کے ای ڈی دفتر میں طلب کیا ہے۔ ان کی پارٹی کے کارکنان اور ممبئی اور تھانہ میں احتجاج کررہے ہیں۔
ممبئی میں ای ڈی آفس کے باہر احتجاج کرنے گئے منسے رہنما سندیپ دیشپانڈے کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ای ڈی دفتر کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ممبئی کے ایم آر اے مارگ پولیس اسٹیشن ، دادر، مرین ڈرائیو تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شیوسینا چیف ادھو ٹھاکر نے راج ٹھاکر کی حمایت کی تھی۔ادھو ٹھاکر نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ پوچھ گچھ میں کچھ بھی سامنے آئے گا اسی لیے ہمیں ایک سے دو دن رکنا چاہیے۔