ETV Bharat / state

ممبئی میں پھر موسلادھار بارش کے آثار، ہائی الرٹ جاری

author img

By

Published : Jul 27, 2019, 3:36 PM IST

محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی، تھانے اور پونے میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ کے مطابق مانسون کے ایک بار پھر سرگرم ہونے سے ریاست کے کئی حصوں میں اگلے دو تین دنوں تک بھاری بارش ہوگی۔

z

عروس البلاد ممبئی میں بھاری بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ممبئی میں 150 سے 180 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، مسلسل بارش کی وجہ سے شہر کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، اس دوران محکمہ موسمیات نے آج بھی بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

ویڈیو

محکمہ موسمیات کے مطابق اب بارش سے راحت ملنے کے آثار نہیں ہیں، گزشتہ روز محکمہ کی طرف سے جاری کی پیشن گوئی میں دارالحکومت ممبئی اور مضافات میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب مسلسل بارش کی وجہ سے کئی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں، تفصیلات کے مطابق 11 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ 8 تا 10 پرازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

جبکہ بارش ٹرین سروس بھی کافی اثر انداز ہوئی ہے۔

ممبئی کے بدلا پور اسٹیشن کے ٹریک پر پانی بھر گیا ہے، جس کی وجہ سے بہت سی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں، اسی اثنا مہالکشمی ایکسپریس بدلاپور اور واگنی اسٹیشن کے درمیان پانی سے بھرے ٹریک پر پھنس گئی ہے۔

مہالکشمی ایکسپریس میں پھنسے ہوئے دو ہزار مسافروں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور راحتی کام شروع کر دیا گیا ہے اب تک 300 سے زائد مسافروں کا نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا جا چکا ہے۔جبکہ ریلوے پروٹیکشن فورس ٹرین میں پھنسے ہوئے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر رہی ہے۔

بارش کی وجہ سے ممبئی کی سڑکوں پر بھی پانی بھرنے سے کئی علاقوں میں ٹریفک نظام درہم برہم دکھائی دے رہا، بارش نے ایک بار پھر ممبئی کی رفتار سست کر دی ہے، راستوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی مقامات پر سواریوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

اس سے قبل مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع علاقائی موسمیات مرکز نے جمعہ کو تھانے اور پونے میں آرینج الرٹ جاری کیا تھا، جبکہ اس کے پہلے 26 اور 28 جولائی کے لیے پالگھر ضلع میں ریڈ الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ مانسون کی مختلف حالات کے لیے ریڈ الرٹ سے لے کر آرینج الرٹ تک مختلف الرٹ جاری کئے جاتے ہیں، ان میں آرینج الرٹ حکام کو شدید صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا سگنل ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق 27 جولائی سے بھاری بارش کا خدشہ ہے اور اسی وجہ سے لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسی صورت میں پرانے ڈھانچے اور مکانات و دیواریں منہدم ہونے کے واقعات رونما ہوتے ہیں جو مہلک بھی ثابت ہوتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.