تہذیب اسکول مالیگاؤں کے ہیڈ ماسٹر شاکر شیخ نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
خیال رہے کہ مولانا محمد ولی رحمانی جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے رحمانی 30 کی بنیاد رکھی اور فی الوقت جناب فہد رحمانی کی نگرانی میں جاری ہے۔
شاکر شیخ نے بتایا کہ رحمانی۔ 30 دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء کے لیے سنہرے مستقبل کا ضامن ہے کیونکہ رحمانی۔ 30 میں 11ویں و 12 ویں کے علاوہ مقابلہ جاتی امتحانات کی بہترین مفت تیاری کرائی جاتی ہے۔
مالیگاؤں میں 10ویں میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے اور شہر میں رحمانی۔ 30 مرکز 2010 میں قائم ہوا۔
طلباء و سرپرست حضرات سے شاکر شیخ نے گزارش ہے کہ رحمانی۔ 30 امتحان میں طلباء کی شرکت ضرور کروائے اور ان کے سنہرے مستقبل کیلئے ایک موقع بھی دیں۔