گزشتہ دنوں ملک بھر میں مختلف مراکز پر رحمانی 30 امتحان منعقد کیا گیا۔ ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 1 دسمبر 2019 کو تہذیب اسکول میں رحمانی 30 امتحان صبح 8 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوا۔
اس امتحان میں 150 طلباء اور 132 طالبات نے شرکت کی۔ اسی طرح سے کل 282 طلبہ نے پرچہ دیا۔ ابتداء میں ایک گھنٹہ پہلے طلباء کو جوابی پرچہ کی بنیادی معلومات پر کرنے کیلئے دیا گیا اور بعدازاں وقت مقررہ پر پرچہ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
رحمانی 30 کے امتحانی مرکزی تہذیب اسکول میں 10 بلاک کا نظم کیا گیا۔ جس میں 14 سپروائزر، 2 بلڈنگ کنڈکٹر، 1 چیف اور 15 دیگر اسٹاف نے فی سبیل اللہ خدمات انجام دیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ایس این انصاری نے رحمانی 30 کے مقامی کوآرڈینیٹر و ہیڈ ماسٹر شاکر شیخ سے تفصیلی گفتگو کی اور امتحان ہال کا جائزہ بھی لیا۔