ممبئی: مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں آج حج کمیٹی آف انڈیا حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او شیخ یعقوب نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کمیٹی کا اولین فریضہ حجاج کرام کو سہولیات مہیا کرانا ہے۔ اس کے علاوہ مسلم طلبا کو سرکاری ملازمتوں میں حصہ داری دلانے اور آئی اے ایس بنانے کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے کوچنگ کلاسیز شروع کی گئی ہیں۔ The Purpose of the Hajj Committee is to Provide Facilities to the Pilgrims
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلہ جاتی امتحان کے لیے طلبا کا تعین ان کی تعلیمی لیاقت اور انٹرویو کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج ہاؤس کی جانب سے کوچنگ سینٹر میں کبھی بھی 200 طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے منظوری نہیں ملی تھی، بلکہ صرف 100 طلبا کا ہی انتظام رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کے لئے لائبریری، کوچنگ کے ساتھ ساتھ معمولی فیس کے ساتھ قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔