ممبئی: عوامی مقامات پر تھوکنے اور سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف مہاراشٹر حکومت نے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسے لوگوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑسکتی ہے۔
ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق عوامی مقامات پر تھوکنے اور سگریٹ نوشی کرنے سے سزا ہوسکتی ہے اور دوبارہ ایسا کرنے پر وبائی امراض کے ایکٹ ، 1897 اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔
ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے فیس بک لائیو کے ذریعہ سے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’عوامی مقامات پر تھوکنا کورونا کے پھیلنے میں تعاون دے رہا ہے ۔اس لئے ہم نے ممنوعہ قوانین کو اور سختی سے نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘