ETV Bharat / state

لاٹھیاں گھمانے کے فن کی ماہر یہ خاتون کون ہیں؟

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک معمر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لاٹھی گھما رہی ہیں اور ہر وہ شخص جو ان کی ویڈیو دیکھ رہا ہے وہ اس خاتون کے فن کا قائل ہو رہا ہے۔

shanta balu pawar
shanta balu pawar
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 1:50 PM IST

لاٹھی گھماتی ہوئی معمر خاتون کی چند سیکنڈ کی ویڈیو اور ان کے فن کو اتنی مقبولیت ملی کہ اعلیٰ فلمی شخصیات بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔

شانتا بالو پوار

فلمی دنیا کے اداکاروں نے ان کے فن کی سراہنا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا جس میں رتیش دیشمکھ اور سونو سود جیسے اداکار شامل ہیں۔

لاٹھی کاٹھی کا یہ فن دکھانے والی معمر خاتون کا نام شانتا بالو پوار ہے، ان کی عمر 85 برس ہے اور وہ پونے کی رہنے والی ہیں۔

شانتا بالو پوار نے کہا کہ انہوں نے 8 برس کی عمر میں لاٹھی گھمانے کا یہ فن سیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'میرے والد نے مجھے محنت کرنا سکھایا اسی لیے عمر کی 85 بہاریں دیکھنے کے بعد بھی ان کے ضمیر نے کبھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانا گوارا نہیں کیا۔

شانتا بالو پوار نے کہا کہ پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتی ہیں جسے عوام نے کافی پسند کیا حالانکہ اس طرح کے فن کو دیکھنے کے لیے سرکس وغیرہ میں پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں لیکن شانتا بالو پوار کے لیے سڑک ہی سرکس اور راہگیر ہی ان کے ناظرین۔

واضح رہے کہ شانتا بالو پوار نے کئی فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہری کیا ہے جس میں سری دیوی اور دھرمیندر کی فلمیں قابل ذکر ہیں جبکہ اسی کے ساتھ انہوں نے دیگر ہندی فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

شانتا بالو پوار کہتی ہیں کہ ان کے اس ہنر اور فن سے ان کے اہلخانہ کافی خوش ہیں۔ کیونکہ جس عمر میں بزرگوں کو لاٹھی کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اس عمر میں انہوں نے اسی لاٹھی کو روزی روٹی کا ذریعہ بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.