پونے شہر اور اس کے اطراف میں اندرون 24 گھنٹہ چار تا پانچ سینٹی میٹر تک کی بارش درج کی گئی ہے، رات میں شروع ہوئی اس بارش کے سبب پونے شہر کی متعدد سوسائٹیز اور جھوپڑ پٹیوں میں پانی داخل ہوگیا اور کئی لوگوں کی گاڑیاں بہہ گئیں۔
پونے میں موسلا دھار بارش، دیوار مندہم، پانچ ہلاک
بدھ کی رات سے جاری اس موسلادھار بارش کے سبب ضلع بھر کے اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تین افراد اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں اور سیکڑوں جانوروں کے ہلاک اور بہہ جانے کے معاملات سامنے آئے ہیں۔
پروتی گاؤں کے گاؤشالہ میں بارش کے سبب 35 گائیں ہلاک ہوگئیں۔