ETV Bharat / state

اَن لاک شہروں کی فہرست میں مالیگاؤں کا نام نہ ہونے پر عوام میں ناراضگی

مالیگاؤں شہر کو اَن لاک کی فہرست میں شامل نہ کرنے پر قدوائی روڈ ہاکرس یونین سمیت شہر کے عوام میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

unlocked cities
unlocked cities
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 1:19 AM IST

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ریاست کے متعدد اضلاع میں اَن لاک کا اعلان کیا گیا لیکن اس فہرست میں شہر مالیگاؤں سمیت ضلع ناسک کا نام شامل نہیں ہے جس کے بعد قدوائی روڈ ہاکرس یونین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

قدوائی ہاکرس یونین کے جنرل سکریٹری فاروق فردوسی

اس تعلق سے قدوائی ہاکرس یونین کے جنرل سکریٹری فاروق فردوسی نے کہا کہ 'حکومت نے اَن لاک کی فہرست میں ضلع ناسک کا نام شامل نہیں کیا ہے اور آگے یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ حکومت اس ضلع میں مزید سختی نافذ کردے لیکن اگر اب ایسا ہوتا ہے تو ہاکرس اور پاورلوم مزدوروں پر پہلے سے زیادہ برے اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے ریاستی حکومت، ناسک ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل اور ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں سمیت پورے ناسک ضلع کو اَن لاک کی فہرست میں شامل کیا جائے اس کے بعد حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام گائیڈ لائنز پر شہریان عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ ضلع ناسک میں بھی اب کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے اسی کا حوالہ دیتے ہوئے متعدد سماجی کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ اب شہر میں رفتہ رفتہ لاک ڈاون ہٹادیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.