کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد شہر میں پولیس نے سخت بندوبست کیا ہے۔ پولیس اہلکار شہر کے مختلف چوراہوں پر اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد شہر پولیس پہلے ہی اپنے پولیس اہلکاروں کو ہوموپیتھک کی دوائی دی تھی تاکہ ان لوگوں کی صحت اچھی رہ سکے۔
بڑھتی ہوئی دھوپ کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد پولیس نے شہر میں تقریبا 50 جگہ پر ناکہ بندی کی ہے۔ کئی چوراہوں پر پولیس اہلکاروں کو بیٹھنے کے لیے ٹینٹ لگائے گئے ہیں جس میں پولیس اہلکار لاک ڈاون کے دوران دوپہر کہ وقت تمازت والی دھوپ سے بچنے کے لیے بیٹھ رہے ہیں۔
ساتھی ہی پولیس محکمہ کی طرف سے ان ٹنٹ میں پینے کے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اورنگ شہر میں کئی ساری فلاحی تنظیمیں ہیں جو پولیس اہلکاروں کے لیے پھل وغیرہ دے رہے ہیں
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اورنگ آباد شہر میں تقریبا ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو کہ دو شفٹ میں اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔
اگر ہر ریاست میں پولیس اہلکاروں کا اسی طرح خیال رکھا جائے تو ظاہر سی بات ہے کہ وہ بھی اپنے فرض کو بخوبی اچھی طرح نبھائیں گے۔