فرانس میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے بعد صدر ایمانویل میکخواں کی جانب سے مسلم مخالف بیانات اور کاروائیوں کے بعد پوری دنیا کے مسلمان احتجاج کر رہے ہیں، فرانس کے خلاف بھارت کے مختلف حصوں میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے فرانس کے مسلم مخالف کام کی سراہنا کے بعد بھارتی مسلمانوں میں مزید بے چینی پائی جا رہی ہے۔
اس دوران ممبئی کے مصروف ترین علاقے محمد علی روڈ پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کی تصویر بطور احتجاج زمین پر چسپاں کر دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 16 اکتوبر کو فرانس کے سیموئل پیٹی نامی ایک ٹیچر کو 18 سالہ نوجوان نے اس لیے چاقو مار کر قتل کر دیا تھا کہ اس ٹیچر نے آزادی اظہار رائے کے نام پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا گستاخانہ خاکہ کلاس روم میں طلبا کے سامنے دکھایا تھا۔
بعد ازاں پیرس میں واقع ایفل ٹاور کے نزدیک 2 مسلم خواتین کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔