ETV Bharat / state

اورنگ آباد: مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے لیے 'ونچت بہوجن اگھاڑی' کا احتجاج - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ونچت بہوجن اگھاڑی نے اورنگ آباد کے ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو مسلمانوں کے جائز حقوق کے لیے یک روزہ احتجاجی دھرنا دیا، اس احتجاجی دھرنے میں مسلم خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Protest of 'Vanchit Bahujan Aghadi'
'ونچت بہوجن اگھاڑی' کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 6:11 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ونچت بہوجن اگھاڑی نے ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے لیے احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے (بارٹی) Babasaheb Ambedkar Research and Training Institute (BARTI) اور )(سارتھی) Vidyasaarathi Scholarship کی طرز پر مارٹی کا بھی قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر پانچ فیصد ریزرویشن کا بھی مطالبہ کیا۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: چالیس گاؤں گھاٹ پر لینڈ سلائڈ

ونچت لیڈروں نے ریاست کی اتحادی حکومت کو موقع پرست حکومت سے تعبیر کیا۔ اسی طرح کانگریس اور این سی پی کو شیوسینا کے رنگ میں رنگ جانے کا الزام عائد کیا۔ ونچت لیڈروں کا کہنا ہے کہ واقعی اگر حکومت سیکولر کردار ادا کرنا چاہتی ہے تو اسے مسلمانوں کو ریزرویشن اور دیگر سہولیات فوری فراہم کرنی چاہیے۔ ونچت لیڈروں نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے ریاست گیر احتجاج کا انتباہ بھی دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.