ریاست مہاراشٹر کے ضلع ممبئی میں شہری ترمیم بل کے خلاف کانگریس مہاراشٹر ریاست کے صدر بالا صاحب تھورات اور ممبئ کانگریس کے صدر ایکناتھ گائیکواڈ کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے زبردست مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کے وقت مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اور صرف ملک کے ماحول کو خراب کرنے اور مذہب کی بنیاد پر ملک کے عوام کو آپس میں بانٹنے کا کام کر رہی ہے جسکی مخالفت ہم کرتے رہینگے اور اسے نافذ نہیں ہونے دینگے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہوچکی ہے۔