ETV Bharat / state

Akhtar-uz-Zaman Nasir Urdu Library اورنگ آباد کے اختر الزماں ناصر ارود لائبریری کے روبرو احتجاج - Aurangabad News

اورنگ آباد میں واقع اخترالزماں ناصر لائبریری کی خستہ حالی کو لے کر اہل علم پریشان ہیں،ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ لائبریری کی حالت ناگفتہ بہ ہے،یہاں عملے کی کمی ہے،بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے لائبریری کی موجودہ صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

ارود لائبریری کے سامنے احتجاج
ارود لائبریری کے سامنے احتجاج
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 4:59 PM IST

ارود لائبریری کے سامنے احتجاج

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں آج سے تیس سال قبل اختر الزماں ناصر ارود لائبریری کا قیام عمل میں آیا تھا ۔اس اردو لائبریری میں کئی سارے نامور شخصیات نے ادبی نشستیں منعقد کیں، لیکن آج اس لائبریری کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔لائبریری کی ناگفتہ بہ صورتحال کو لے کر جن جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد اور مذکورہ لائبریری لائف ٹائم ممبران نے مشترکہ طور پر احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر لائبریری کے صورتحال کی جانب متعلقہ محکمہ کی جانب سے توجہ نہیں دی گئی تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس لائبریری میں بیش قیمتی کتابیں موجود ہیں۔اس کے باوجود اہل علم اس لائبریری میں آکر مطالعہ نہیں کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل علم یہاں اس لئے نہیں آتے ہیں کیونکہ اس لائبریری میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ احتجاج کرنے والوں نے میونسپل کمشنر سے مطالبہ کیا کہ اس لائبریری میں بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں، یہاں مطالعہ کے لئے کتابیںدینے کے لیے کوئی کلرک موجود نہیں ہے۔ لہذا کلرک کا فوراً انتظام کیا جانا چاہیے۔اس کے علاوہ لائبریری کے نام کا بورڈ بھی نصب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قارئین و شائقین کو لائبریری کی جگہ کا علم ہو اور یہاں موجود کتابوں سے وہ استفادہ حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میونسیپل کمشنر کو چاہیے کہ وہ مذکورہ لائبریری کے احاطہ میں پانی،بجلی اور کتابوں کو دیمک سے محفوظ رکھنے کے لئے ادویات کا چھڑکاؤ کا انتظام کرائے۔ جن جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد خان کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے وہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی اس اردو لائبریری کی بدحالی کو لے کر کئی بار میمورنڈم دے چکے ہیں لیکن میونسپل افسران ان شکایتوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Aurangabad Name Changed اورنگ آباد نام تبدیلی معاملہ پر حمایت اور مخالفت میں سرگرمیاں عروج پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.