ممبئی: فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے ذریعہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف 9 دسمبر کو شام 6 سے 10 بجے تک جنوبی ممبئی کے اگریپاڑہ علاقہ کے وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں آؤ فلسطین کے لیے نام سے احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ممبئی سمیت مہاراشٹر سے مظاہرین شرکت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ انتظام کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
دہلی میں مزدور تنظیموں کو فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے سے روک دیا گیا
سلیم موٹر والا ممبئی سیٹیزن فورم نامی غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ ہیں۔ سلیم موٹر والا کہتے ہیں کہ فلسطین میں اسرائیل کے ذریعہ ہونے والے مظالم میں ہزاروں فلسطینی موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حیرانی اس بات کی ہے کہ مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسرائیل نے حماس کی پشت پناہی میں فلسطینیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔
اس لیے ہم ہندوستانیوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ نہ صرف ظلم ہورہا ہے بلکہ حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ہمیں اس کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا ہوگی تاکہ بھارتی حکومت فلسطین کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے اور اپنا موجودہ اور روایتی موقف ظاہر کرے۔