ETV Bharat / state

Haj Unequal Fee اورنگ آباد اور ناگپور عازمین حج کے لئے اضافی چارج کا فیصلہ واپس لیا جائے، ابوعاصم اعظمی

ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے احاطے میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اورنگ آباد اور ناگپور عازمین حج کے لئے اضافی چارج کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

اورنگ آباد اور ناگپور عازمین حج کے لئے اضافی چارج کا فیصلہ واپس لیا جائے، ابوعاصم اعظمی

author img

By

Published : May 18, 2023, 7:50 PM IST

اورنگ آباد اور ناگپور عازمین حج کے لئے اضافی چارج کا فیصلہ واپس لیا جائے، ابوعاصم اعظمی

ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی میں حج ہاؤس پر منعقدہ احتجاجی دھرنا میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ عازمین حج کے ساتھ نا انصافی ناقابل برداشت ہے۔ اس لئے فوری طور پر اورنگ آباد امبارکیش پوائنٹ پر اضافی چارج کو فورا ہٹایا جائے کیونکہ یہ اضافی بوجھ حجاج کرام کیلئے غیر ضروری ہے جبکہ سفر حج مہنگا بھی ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں امبارکیش پوائنٹ پر مزید اضافی رقومات کا تقاضہ ناقابل قبول ہے۔ اس لئے اضافی چارج کو واپس لیا جائے۔

سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے حج کمیٹی آف انڈیا، وزارت اقلیتی امور، وزارت خارجہ اور مرکزی وزیر اقلیتی امور اسمرتی ایرانی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اورنگ آباد، ناگپور اور دیگر ریاستوں عازمین حج کے ساتھ نا انصافی ناقابل قبول ہے۔ اضافی چارج کو فورا ہٹایا جائے۔ ممبئی کی بہ نسبت اورنگ آباد اور ناگپور امبارکیش پوائنٹ سے عازمین کو اضافی چارج یعنی 77 ہزار روپے کی ادائیگی کرنا، ان کیلئے مجبوری کا باعث ہے۔ اس لئے عازمین حج کیلئے ہر امبارکیشن پوائنٹ پر ریاست میں یکساں کرایہ وصول کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد یہ پہلا سفر حج ہے، جس میں کوئی قید نہیں ہے لیکن اس قسم کے اضافی کرایہ سے عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اعظمی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج کے امور میں عازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ حج کو سستا کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے لیکن روز افزوں حج مہنگا ہوتا جارہا ہے وہ عام مسلمان کے دسترس سے باہر ہے۔ ایسے میں مزید اضافی بوجھ اور غیر ضروری اخراجات عازمین حج کیلئے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر اورنگ آباد اور ناگپور کے عازمین کیلئے ممبئی امبارکیش کے طرز پر یکساں کرایہ ہی وصول کیا جائے۔ بصورت دیگر سماجوادی پارٹی احتجاجی مظاہرہ میں شدت پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حج بیت اللہ ایک مذہبی فریضہ ہے اس میں سرکار کو مسلمانوں کے ساتھ رعایت کرنی چاہئے لیکن سرکار نے پہلے حج پر سبسڈی ختم کی اور پھر اب اضافی چارج وصول کیا جارہا ہے سبسڈی ختم کر نے پر مسلمانوں کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن حج مہنگا کرنے پر مسلمان معترض ہے اس کے باوجود سرکار اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اورنگ آباد اور ناگپور امبارکیش سے سفر حج پر جانے والے عازمین کیلئے 88 ہزار اور 62 ہزار روپے اضافی رقم کی ادائیگی لازمی ہے۔ یہ ممبئی کے بہ نسبت پانچ گناہ زیادہ ہے۔ یہ فیصلہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہے۔ اس سے اورنگ آباد اور ناگپور کے عازمین میں بے چینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر بھی غور کرنا ہوگا کہ ممبئی کے مقابلے میں اورنگ آباد اور ناگپور کے عازمین کے کرایہ میں اتنا فرق کیوں۔ اس معاملہ میں وزارت اقلیتی امور اور متعلقہ محکمہ فوری طور پر کارروائی کرے اور دونوں مقامات سے سفری کرایہ سے اضافی رقم کے بوجھ کو ہٹائے اور حج آپریشن میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبہ کے عازمین سے نا انصافی ناقابل قبول ہے۔ اس لئے ریاست کے عازمین کے ساتھ اگر یہ رویہ غیر منصفانہ ہے سرکار فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں: Additional Haj fee Issue 'اورنگ آباد کے عازمین اپنا امبارگیشن پوائنٹ تبدیل کرسکتے ہیں'

واضح رہے کہ اس احتجاجیی مظاہرہ میں ترجمان عبدالقادر چودھری، چیف جنرل سکریٹری معراج صدیقی، خواتین ونگ کی سکریٹری رخسانہ صدیقی سمیت دیگر اراکین و مظاہرین موجود تھے۔ ابوعاصم اعظمی نے اس کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا سی ای او یعقوب شیخا سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ عازمین حج کے کرایہ میں تفریق کا خاتمہ کر نے کے ساتھ کرایہ میں کمی کی جائے اور مذکورہ سرکلر واپس لیا جائے، جس پر یعقوب شیخا نے ضروری اقدامات کر نے کی اعظمی کو یقین دہانی کروائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.