ETV Bharat / state

Janta Dal Secular Protest In Malegaon مالیگاؤں میں کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج، مستقیم ڈگنیٹی حراست میں - محمد مستقیم ڈگنیٹی

مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کی جانب سے کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج کیا گیا اس دوران پولیس نے جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی اور کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 7:00 AM IST

کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کیخلاف سٹانہ ناکہ اسکوائر بلڈنگ کے پاس ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جہاں احتجاج کے دوران پولیس نے محمد مستقیم ڈگنیٹی سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ بجلی کمپنی کی آفس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں کچھ بنکروں کے خلاف چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں ہر معاملے میں پرائیویٹ بجلی کمپنی اپنی من مانی کرتی نظر آرہی ہے۔ زبردستی میئر تبدیل کرنا، میئر فالٹ بتا کر ہزاروں کا جرمانہ عائد کرنا جیسے کئی مسائل پر شہریان اور بنکروں کے ساتھ جاری ظالمانہ سلوک کے خلاف جنتادل سیکولر کی جانب سے ہلہ بول احتجاج کیا گیا۔ جہاں جنتادل سیکولر کے کارکنان نے پرائیویٹ بجلی کمپنی کیخلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

اس دوران محمد مستقیم نے کہا کہ عوام کے ساتھ ظالمانہ سلوک کو روکنے اور بجلی کمپنی کے سسٹم کو سدھارنے کیلئے پوری شدت کے ساتھ احتجاج کرتے رہیں گے۔ ہم گرفتاری دے رہے ہیں لیکن کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف ہمیشہ رہیں گے اور اگر کمپنی اپنے کام کاج اور معاملات کو درست نہیں کرتی تو آئندہ دنوں عید کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی تحریک چلائی جائے گی۔ رہائی کے فورا بعد کلکتہ پرائیویٹ بجلی کے سی ای او نے محمد مستقیم کو ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں : MLA Mufti Ismail حکومت جھوٹے دعوؤں کے ذریعہ ماحول خراب کرنا چاہتی ہے، مُفتی اسماعیل کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.