اورنگ آباد کے سڈکو علاقے میں واقع پریہ درشنی گارڈن میں آنجہانی شیوسینا سپریمو بال ٹھاکرے کا مجسمہ نصب کیا جانا ہے۔
جس کو لے کر میونسپل کارپوریشن اور ریاستی حکومت کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ ان تیاریوں کے درمیان ماحولیات سے لگاؤ رکھنے والے افراد نے درختوں کی حفاظت کو لے کر عدالت کا رخ کیا ہے۔
جس کے بعد میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے نے پریہ درشنی گارڈن میں شجر کاری کی، تاہم ماحولیات سے دلچسپی رکھنے والے مجسمہ کی آڑ میں ہونے والی تبدیلیوں کو لے کر فکر مند ہیں۔
مزید پڑھیں:
اردو اور مراٹھی خالہ زاد بہنیں ہیں: فرید خان
انھیں خدشہ ہے کہ مجسمہ کے نام پر فوڈ کورٹ اور دکانیں نکالنے کی کوشش کی گئی اور درختوں کو نقصان پہنچایا گیا تو ماحولیات کی حفاظت کے لیے ہر محاذ پر مخالفت کی جائے گی۔